بانی نے کہا خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگائیں پھر دیکھیں کیا ہوتا ہے، علیمہ خان WhatsAppFacebookTwitter 0 5 December, 2025 سب نیوز

لاہور(سب نیوز)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی نے کہا ہے خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگائیں پھر دیکھیں کیا ہوتا ہے۔
اے ٹی سی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو قید تنہائی میں رکھا ہوا ہے، بانی کو اب ٹارچر کیا جا رہا ہے، عمران خان عوام کی آواز ہے، عوام کی آواز کو بند کرنا چاہ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بانی نے کہا ہے میں فرعونیت کے آگے نہیں جھکوں گا، ہم بھی نہیں جھکیں گے، بہن نورین نیازی پر تشدد کیا گیا، عظمی رانی کو ایس ایچ او گلناز نے کہا ان کو گھسیٹ کر پولیس وین میں پھینکو، بانی نے مثال قائم کر دی کہ صرف اللہ سے ہی ڈرنا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم بھی آرام سے گھر بیٹھ سکتے ہیں، ہمارا بھائی پاکستان کے مستقبل کیلئے کھڑا ہے، نصیحت کرتے ہیں وقت آگیا اب عوام بھی کھڑے ہوجائیں۔علیمہ خان نے بتایا کہ بانی نے کہا ہے خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگائیں پھر دیکھیں کیا ہوتا ہے، سارا خیبرپختونخوا پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑا ہے، حکومت ختم کرنے کا مقصد ہے عوام کے نمائندوں کو ہٹا کر اپنا بندہ لگانا ڈکٹیٹر شپ ہوتی ہے، آپ ڈکٹیٹر شپ لاتے ہیں تو انتشار پھیلے گا، یہ چاہ رہے ہیں انتشار پھیلے۔انہوں نے کہا کہ یہ طے شدہ ہے منگل کے روز بانی سے 6 لوگوں کی ملاقات ہوگی، میں قانون والی بات کر رہی ہوں، یہ کس قانون کے تحت کہہ رہے بانی سے ملاقات نہیں ہوگی، کیا قانون پر عمل کرنا ہماری ذمہ داری ہے، ہم ان کی دھمکیوں سے نہیں ڈرتے۔
بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ کا مزید کہنا تھا کہ یہ خود اتنے پروٹوکول میں پھرتے ہیں، آئیں ہماری طرح آ کر اکیلے بیٹھیں، یہ جو ہم سے نمٹنے کی باتیں کر رہے، ذاتی طور پر ہم سے نمٹیں، یہ چوری شدہ مینڈیٹ پر بیٹھ کر ہمیں بتا رہے ہیں کہ ہم بھائی سے نہیں مل سکتے۔
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 9مئی جلاو گھیراو کے مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان اور عظمی خان، اسد عمر سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کر دی۔اے ٹی سی کے جج ارشد جاوید نے کیسز کی سماعت کی، علیمہ خان، عظمی خان، اسد عمر، مسرت چیمہ، مسز مزمل مسعود بھٹی سمیت دیگر عدالت کے روبرو پیش ہوئے، پراسکیوشن نے مقدمات کا ریکارڈ عدالت پیش کر دیا، عدالت نے فواد چودھری کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی۔عدالت نے آئندہ سماعت پر وکلا سے دلائل طلب کر لئے اور ملزمان کی عبوری ضمانت کی درخواستوں میں 16 جنوری تک توسیع کر دی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرخیبرپختونخوا حکومت کا 9مئی کے مزید 57مقدمات ختم کرنے کا فیصلہ خیبرپختونخوا حکومت کا 9مئی کے مزید 57مقدمات ختم کرنے کا فیصلہ پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی،اراکین کا سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا پر عدم اعتماد کا اظہار ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ سے یکجہتی کیلئے اسلام آباد بار نے کل ہڑتال کا اعلان کردیا سندھ کو جی ایس ٹی کی ذمہ داری دیں تو ہدف سے زیادہ ٹیکس جمع کرسکتے ہیں، بلاول بھٹو کی پیشکش ایف ای ڈی حکام نے وفاقی حکومت کے ہفتہ وار دو چھٹیوں کے حوالے سے احکامات نظر انداز کر دیے،ہفتہ کو بھی تعلیمی ادارے.

.. وزیر ریلوے حنیف عباسی کی مداخلت سے بزنس کمیونٹی اور اسلام آباد انتظامیہ کے درمیان محاذ آرائی ختم TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: بانی نے کہا علیمہ خان پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ بانی

پڑھیں:

برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ

برطانیہ کے 70 سے زائد ارکانِ پارلیمنٹ نے نئے وزیراعظم اینڈی برنہم سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں کے حوالے سے اقوامِ متحدہ کے آزاد تحقیقاتی کمیشن کے نتائج کو باضابطہ طور پر تسلیم کریں اور اسرائیل کے خلاف فوری اور مؤثر اقدامات کریں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق خط میں نشاندہی کی گئی ہے کہ گزشتہ ماہ جاری ہونے والی اقوامِ متحدہ کی آزاد تحقیقاتی رپورٹ میں یہ نتیجہ اخذ کیا گیا تھا کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کی کارروائیاں نسل کشی کے زمرے میں آتی ہیں اور رپورٹ میں خاص طور پر اسرائیلی حملوں میں بچوں کو دانستہ طور پر نشانہ بنانے کی تصدیق بھی تھی۔

ارکان پارلیمان نے کھلے خط میں نو منتخب وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ وہ بین الاقوامی عدالتِ انصاف کی جولائی 2024 کی مشاورتی رائے پر بھی عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے عملی اقدامات کریں۔

برطانوی ارکانِ پارلیمنٹ کے بقول عالمی عدالت نے اسرائیل پر زور دیا تھا کہ وہ فوری طور پر مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے اپنی موجودگی ختم کرے، تمام اسرائیلی بستیاں ختم کرے، متاثرہ فلسطینیوں کو معاوضہ ادا کرے اور بے گھر ہونے والے فلسطینیوں کی واپسی میں تعاون کرے۔

عدالت نے اپنی رائے میں یہ بھی کہا تھا کہ دنیا کے تمام ممالک پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ایسے اقدامات سے گریز کریں جو اسرائیلی قبضے کو برقرار رکھنے یا اس میں معاونت کا سبب بنیں۔

خط میں برطانوی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ اسرائیل پر مکمل اسلحہ پابندی عائد کی جائے، اسرائیلی حکام کے خلاف پابندیاں لگائی جائیں اور ایسی ہر قسم کی تجارت پر پابندی عائد کی جائے جو مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں قائم اسرائیلی بستیوں کو فائدہ پہنچاتی ہو۔

ارکانِ پارلیمنٹ کا کہنا ہے کہ برطانیہ کو بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق سے متعلق اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرتے ہوئے واضح اور مؤثر پالیسی اختیار کرنی چاہیے۔

I'm one of 80 MPs & Peers calling on the PM to:

- Recognise the UN’s findings on genocide & implement the ICJ ruling in full
- Impose sanctions including a full arms embargo
- Ban trade that supports Israel’s illegal settlements

End Britain’s complicity in genocide, now. pic.twitter.com/TjtJ0yj2Qq

— Kim Johnson (@KimJohnsonMP) July 23, 2026

فلسطین سالیڈیرٹی کمپین کے نائب ڈائریکٹر پیٹر لیری نے ارکانِ پارلیمنٹ کے خط کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا تھا کہ برطانوی حکومت نے طویل عرصے سے نسل کشی کنونشن اور بین الاقوامی عدالتِ انصاف کے مؤقف کو نظر انداز کیا ہے۔

انھوں نے الزام عائد کیا ہے کہ برطانیہ مسلسل ایسی پالیسیاں اپناتا رہا ہے جن سے فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی کارروائیوں کو عملی یا سفارتی حمایت ملتی رہی۔

خیال رہے کہ اسرائیل غزہ میں نسل کشی کے الزامات کو مسترد کرتا ہے اور مؤقف اختیار کرتا آیا ہے کہ اس کی فوجی کارروائیاں حماس اور دیگر مسلح گروہوں کے خلاف ہیں جبکہ شہری ہلاکتوں سے بچنے کے لیے اقدامات کیے جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ اقوامِ متحدہ اور متعدد بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیمیں اسرائیلی دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے غزہ میں بڑے پیمانے پر شہریوں، خصوصاً خواتین اور بچوں کے جانی نقصان پر مسلسل تشویش کا اظہار کر رہی ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

  • ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری، پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں مزید بارش کی پیشگوئی
  • سابق گورنر چودھری سرور کے بیٹے انس برطانیہ کے وزیر تجارت نامزد
  • ضم اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کریں: گورنر خیبر پی کے کا وزیراعظم کو خط
  •  230 سے زائد پی ٹی آئی رہنماؤں  کارکنوں کی عبوری ضمانت میں توسیع
  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم