data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد :سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ان کی بہنوں کی ملاقات ان کا جائز حق ہے کیونکہ وہ سیاسی کردار نہیں رکھتیں جبکہ جیل میں سیاسی ملاقاتیں فی الحال ممکن نہیں ہیں۔

 سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پرافیصل واوڈا نے کہا کہ غیر سیاسی اہلِ خانہ کو ملنے سے روکنا اصولی طور پر درست نہیں اور خوشی ہے کہ یہ قدم اٹھا لیا گیا۔

فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے گزشتہ روز ہی مشورہ دیا تھا جس کاآج فائدہ ہوگیا، سیاسی تنازعات میں دو قدم پیچھے اور ایک قدم آگے  بڑھنے کی حکمتِ عملی ہی سیاسی حل کی طرف لے جاتی ہے،  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے اڈیالہ جیل اور اسلام آباد میں کوئی تصادم پیدا نہ کرکے مثبت فیصلہ کیا اور حالات کو بگاڑنے کے بجائے تحمل کا مظاہرہ کیا۔

سینیٹر واوڈا کا کہنا تھا کہ بہنیں غیر سیاسی ہیں اس لیے ان کا عمران خان سے ملاقات کرنا ممکن ہوا،  جیل میں سیاسی نوعیت کی ملاقاتوں کی اجازت بدستور نہیں دی جا رہی۔

اپنے بیان میں انہوں نے میران شاہ کے حالیہ واقعے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے  بہادر افسر کو بے رحمی سے شہید کیا گیا اور اس واقعے کی ذمہ داری وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پر عائد ہوتی ہے،  انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا شہید افسر کے اہلِ خانہ سے ملاقات کریں اور ان کی داد رسی کریں۔

فیصل واوڈا نے گورنر خیبرپختونخوا کو بھی یہی پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اگر ہم اپنے شہداء کے لیے کھڑے نہیں ہوں گے تو کون کھڑا ہوگا؟ انہوں نے دونوں شخصیات پر زور دیا کہ وہ شہداء کو عزت اور تکریم دینے کے لیے خود اہلِ خانہ کے پاس جائیں۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: فیصل واوڈا نے انہوں نے

پڑھیں:

25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر

سٹی 42:  25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل  ہوگیا ۔

صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر دیگر مقامی قائدین اور کارکنان کے ہمراہ گریٹر اقبال پارک پہنچ گئے ۔ مینار پاکستان، صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر  نے  میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا جلسے کی اجازت دینے پر وزیراعلی مریم نواز کے مشکور ہیں۔پرنسپل سیکرٹری نے ہمیں بتایا کہ اجازت دے دی گئی ہے۔جلسے کی تاحال زبانی اجازت دی گئی ہے تحریری اجازت ابھی نہیں دی گئی۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

جلسے کی اجازت دے کر مریم نواز نے جمہوری روایات کو پروان چڑھایا ہے۔آج 23 جولائی کو آئے ہیں  ساری رات یہیں ہیں۔جلسے کے دوران  صدر آصف علی زرداری کی سالگرہ کا  کیک کاٹیں گے۔

25 جولائی کو جلسہ 8 بجے شروع ہو گا۔بلاول بھٹو وڈیو لنک سے خطاب کریں گے۔راجہ پرویز اشرف، حسن مرتضی قمر زمان کائرہ و دیگر قائدین خطاب کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ حکومت پولیس فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے پرعزم ہے، وزیراعلیٰ سندھ
  • آزاد کشمیر میں سیاسی سرگرمیاں تیز، نواز شریف آج میرپور میں جلسے سے خطاب کریں گے
  • صرف 10 لاکھ روپے میں منی الیکٹرک کار، کیا یہ واقعی ممکن ہے؟
  • عطا اللہ تارڑ نے اب تک معافی نہیں مانگی، وزیراعظم وزرا کے تضحیک آمیز رویے کا نوٹس لیں، سحر کامران
  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم