کویت، شب معراج اور نئے سال کے آغاز پریکم تا 3 جنوری 6 تعطیلات کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 5th, December 2025 GMT
کویت (ویب ڈیسک) ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق کویت نے جنوری 2026 میں مجموعی طور پر 6 سرکاری تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔ ان تعطیلات میں 3 روزہ تعطیل نئے سال کے موقع پر اور 3 روزہ تعطیل شبِ معراج (اسراء و معراج) کی مناسبت سے ہوگی۔
سرکاری اعلامیہ کے مطابق نئے سال کی تعطیلات جمعرات یکم جنوری سے ہفتہ 3 جنوری تک ہوں گی، جبکہ سرکاری دفاتر میں کام کا باقاعدہ آغاز اتوار 4 جنوری سے ہوگا۔
شبِ معراج کی تعطیل جمعہ 16 جنوری کو ہوگی چونکہ جمعہ پہلے ہی ہفتہ وار سرکاری تعطیل کا دن ہے، اس مناسبت سے تعطیلات کا سلسلہ جمعہ، ہفتہ اور اتوار یعنی 16، 17 اور 18 جنوری تک جاری رہے گا۔
رپورٹ کے مطابق اتوار کے دن کو متبادل تعطیل کے طور پر مقرر کیا گیا ہے، اور سرکاری امور پیر 19 جنوری کو معمول کے مطابق بحال ہو جائیں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
راولپنڈی میں ہوٹل سے سرکاری ادارے کے اہلکار کی پھندا لگی لاش برآمد
تھانہ نیو ٹاؤن کے ہوٹل سے سرکاری ادارے کے اہلکار کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق سندھ سے تعلق رکھنے والے کاشف علی نے ہوٹل کا کمرہ بک کرایا تھا، کافی وقت گزرنے پر کمرے سے جواب نہ ملنے پر ہوٹل انتظامیہ نے پولیس سے رجوع کیا۔
پولیس پہنچنے پر کمرہ کھولا گیا تو اندر سے کاشف علی کی پھندا لگی نعش ملی، پولیس نے فرانزک شواہد اکٹھے کرکے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی۔