Islam Times:
2026-07-24@03:39:15 GMT

وادی کشمیر سردی کی شدید لپیٹ میں،17برس کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

اشاعت کی تاریخ: 29th, November 2025 GMT

وادی کشمیر سردی کی شدید لپیٹ میں،17برس کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

درجہ حرارت غیر معمولی حد تک گرنے کی وجہ سے کشمیریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور کئی مقامات پر چلہ کلاں جیسی ٹھنڈ وقت سے پہلے محسوس کی جا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ وادی کشمیر سردی کی شدید لپیٹ میں ہے اورشدید ٹھنڈ کی وجہ سے سردی کا 17برس کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وادی کشمیر میں نومبر میں ہی شدید سرد موسم کی وجہ سے گزشتہ 17 برس کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔ درجہ حرارت غیر معمولی حد تک گرنے کی وجہ سے کشمیریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور کئی مقامات پر چلہ کلاں جیسی ٹھنڈ وقت سے پہلے محسوس کی جا رہی ہے۔سرینگر میں جمعہ کی صبح کم سے کم درجہ حرارت منفی 4.

5 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ سرینگر ہوائی اڈے پر کم سے کم درجہ حرارت منفی 6.4 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ جنوبی کشمیر کے علاقے شوپیاں میں درجہ حرارت منفی 6.7 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ وادی کشمیر کے بالائی علاقوں میں صورتحال کہیں زیادہ سنگین ہے، جہاں کئی مقامات پر درجہ حرارت معمول سے 8 سے 10 ڈگری تک گر گیا ہے۔ سیاحتی مقام زوجیلا پاس میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 16 ڈگری تک گر گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں آئندہ چند روز کے دوران موسم خشک اور نہایت سرد رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ ڈل جھیل میں شکارا (کشتی) چلانے والے شدید سردی کی وجہ سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔جھیل کی سطح منجمد ہونا شروع ہو گئی ہے جس کی وجہ سے سیاحوں کی بہت کم تعداد جھیل کا رخ کرتی ہے۔ وادی کشمیر کے بازاروں میں بھی معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ ماہرین کے مطابق اگر سرد موسم کی یہی صورتحال جاری رہی تو رواں سال چلہ کلاں معمول سے کہیں زیادہ سخت ثابت ہو سکتا۔

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: درجہ حرارت منفی وادی کشمیر کی وجہ سے گیا ہے

پڑھیں:

مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے

لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں ہونےوالی مون سون کی بارش نے جل تھل ایک کردیا۔لاہور میں مون سون کا سپیل زور شور سے جاری ہے اورعلی الصبح سے ہونے والی موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے ہیں۔واسا لاہور کی جانب سے اب تک ہونے والی بارش کا ریکارڈ جاری کردیاگیاہے جس کے مطابق جیل روڈمیں 28.5، ایئرپورٹ میں 263، ہیڈ آفس گلبرگ میں 52، لکشمی چوک میں 25، اپر مال کے علاقے میں 114.4، مغلپورہ میں 129، تاجپورہ میں 155، نشتر ٹاؤن میں 56.4، چوک ناخدا میں 62، پانی والا تالاب میں 27.2، فرخ آباد میں 23.4، گلشن راوی میں 18، اقبال ٹاؤن میں 54.2، سمن آبادمیں 32، جوہر ٹاؤن میں 81، ڈیفنس روڈ میں 45، شادی پورہ میں 132.4 ، سگیاں میں 22.2اور مناواں میں 106 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی،سب سے زیادہ 263 ملی میٹر بارش ائیر پورٹ پر ریکارڈ کی گئی ہے ۔لاہور میں ہونےوالی موسلادھار بارش سےسیشن کورٹ میں سینئر قانون دان پیر مسعود چشتی سمیت2 وکلاء کے چیمبر گرگئے،پیر مسعود چشتی کا چیمبر کافی عرصے سے خالی پڑاتھا،چیمبر کی چھت بارش کے پانی کا بوجھ برداشت نہ کر سکی اورگرگئی،شدید بارش کی وجہ سے ماتحت عدالتوں میں سائلین نہ پہنچ سکے۔ دوسری طرف آئی جی پنجاب نے پولیس کو حادثات اور ناگہانی صورتحال میں امدادی سرگرمیوں میں شرکت کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ پولیس افسران اور اہلکار بارش سے متاثرہ علاقوں میں انتہائی مستعد ہو کر ڈیوٹی انجام دیں،سپروائزری پولیس افسران بارش زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں خود مانیٹر کریں، بارش کے مزید امکانات کے پیش نظر پولیس افسران اور اہلکار الرٹ رہیں،کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری ریسپانڈ کریں۔ملک کے دوسرے حصوں کی طرح ضلع خیبر کے باڑہ اور جمرود کے علاؤہ وادی تیراہ کے پہاڑوں پر بھی ہونے والی بارش سے موسم خوشگوارہوگیا لیکن ندی نالوں میں طغیانی اور دریائے باڑہ میں درمیانے درجے کا سیلاب ہے ،جولائی کے مہینے میں دسمبر جیسے سردی محسوس کی جارہی ہے،پہاڑی علاقوں میں بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے،ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو کی جانب سے حفاظتی انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں جبکہ ندی نالوں کے قریب جانے پر پابندی کی خلاف ورزی پر دوافرادکو گرفتار بھی کرلیاگیاہے۔

متعلقہ مضامین

  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ
  • ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ
  • مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
  • توشہ خانہ ریکارڈ، وزیراعظم اور اسحاق ڈار کے تحائف کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے