Jasarat News:
2026-07-24@02:25:28 GMT

ڈی جی آئی ایس پی آر نے عمران خان کو ذہنی مریض قرار دے دیا

اشاعت کی تاریخ: 5th, December 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

 راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی ائی) اور سابق وزیراعظم عمران خان پر سخت تنقید کرتے ہوئے انہیں ذہنی مریض قرار دے دیا اور کہا کہ وہ ریاست اور فوج کے خلاف بیانیہ پھیلا رہے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فوج پاکستان کی سیاسی قیادت کا احترام کرتی ہے، لیکن کسی کو بھی اجازت نہیں دی جائے گی کہ وہ پاکستان کی افواج اور عوام کے درمیان خلیج ڈالے یا عوام کو فوج کے خلاف بھڑکائے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ عمران خان آئین، قانون اور قواعد کو بالائے طاق رکھ کر اپنی رائے پیش کرتے ہیں اور ریاستی اداروں کے خلاف بیانیہ عام کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان خود کو مکمل علم کا حامل سمجھتے ہیں اور باقی سب کو غلط تصور کرتے ہیں، سابقہ اقدامات، جیسے 9 مئی کو جی ایچ کیو پر حملہ اور عوام کو آپریشن کے خلاف اکسانا، ذہنی مرض کی علامات ہیں۔

جنرل احمد شریف نے کہا کہ اس شخص کی منطق کے مطابق اگر بھارت حملہ کرے تو وہ بات چیت کے لیے تیار ہونے کے بجائے ہنگامہ کھڑا کرتا ہے اور خارجی عناصر کو پاکستان میں دفتر کھولنے کی دعوت دیتا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے عمران خان کو ذہنی مریض اور ٹیریر کرائم نیٹ ورک سے وابستہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کا تعلق منشیات، غیر قانونی سرگرمیوں، اغوا برائے تاوان اور دیگر خطرناک سرگرمیوں سے بھی ہے، عمران خان کی سیاست یا ذاتی مفادات ریاست سے بالاتر نہیں ہو سکتے۔

یہ بیان پاک فوج کی طرف سے واضح پیغام ہے کہ وہ کسی بھی فرد یا گروہ کو عوام اور ریاست کے درمیان تناؤ پیدا کرنے کی اجازت نہیں دے گی، اور قانونی و آئینی حدود کے اندر رہ کر ہی سیاسی اختلافات کی اجازت ہوگی۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: آئی ایس پی آر کے خلاف کہا کہ

پڑھیں:

فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار

فوٹو: آئی ایس پی آر 

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار  کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کی جی ایچ کیو آمد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں پراکسی عناصر بلوچستان میں تشدد کو ہوا دینے، استحکام کو نقصان پہنچانے اور امن خراب کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں، تاہم ان کے ناپاک عزائم کو مسلح افواج کے مضبوط اور فیصلہ کن جواب اور عوام کے اتحاد سے ناکام بنادیا جائے گا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے، یہ صوبہ بے پناہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، بلوچستان کے متحرک، باہمت، ثابت قدم اور محبِ وطن عوام اس کی سب سے بڑی طاقت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل کوششیں بلوچستان میں دیرپا امن لائیں گی، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ٹارگیٹڈ آپریشنز جاری رہیں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے ملک کے مستقبل کی سمت کے تعین کے لیے قومی اتحاد اور ثابت قدمی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج عوام کے اتحاد، عزم اور ثابت قدمی کی بدولت ان مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار