یوٹیوبر رجب بٹ کی بھارتی ٹک ٹاکر سے فلرٹ کی ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 5th, December 2025 GMT
پاکستانی یوٹیوبر اور ڈیجیٹل کریئیٹر رجب بٹ ایک بار پھر تنازعہ کا شکار ہو گئے ہیں۔ وہ حالیہ دنوں میں کئی ٹک ٹاک لائیو سیشنز کر رہے ہیں اور ان کے بیانات اور رویے کی وجہ سے انہیں شدید تنقید کا سامنا ہے۔
حال ہی میں ان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں انہیں بھارتی ٹک ٹاکر ریا جو کہ اس وقت دبئی میں مقیم ہیں کہ ساتھ فلرٹ کرتے دیکھا گیا۔ لائیو گفتگو کے دوران رجب بٹ نے ان کے ساتھ نہ صرف بے تکلّفانہ انداز اختیار کیا بلکہ کھل کر ان سے محبت کا اظہار بھی کیا۔ ریا کے سوال پر کہ وہ عام طور پر لوگوں کے ساتھ سخت لہجے میں بات کرتے ہیں لیکن ان کے ساتھ نرم رویہ کیوں اپنایا، رجب نے جواب دیا کہ وہ انہیں پسند کرتے ہیں اسی لیے رویہ مختلف ہے۔ رجب بٹ کا کہنا تھا کہ ’پیار محسوس کرو میں تمہیں دیکھ کر خوش ہو جاتا ہوں‘۔
A post shared by The Trending Pk (@thetrendingpk2025)
رجب کے ٹک ٹاک لائیو سیشنز کا حال ہی میں ان کی والدہ نے دفاع کیا ہے جن کا کہنا ہے کہ وہ یہ سب ’چیریٹی‘ کے لیے کرتے ہیں۔ اس قسم کی ’چیریٹی‘ اب زیرِ تنقید ہے کیونکہ رجب نہ صرف شادی شدہ ہیں بلکہ ایک بچے کے والد بھی ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین رجب بٹ کی ویڈیو کو خوب تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ ’اب اس کی والدہ اس کا کیسے دفاع کریں گی؟ وہ کبھی نہیں بدلے گا کیونکہ اس کی ماں اس کا ساتھ دیتی ہے اور اسے اپنی بیوی کی پروا نہیں۔ ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ ’اللہ سب لڑکیوں کو ایسے شوہروں سے بچائے‘۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ہر جنگ رُکوانے پر نوبیل انعام ملنا چاہیے، ٹرمپ
امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ انہیں تو ہر جنگ رُکوانے پر نوبیل ملنا چاہیے لیکن وہ لالچی نہیں بننا چاہتے۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہیں نوبیل انعام نہیں ملا، کہا گیا کہ روس یوکرین جنگ رُکوائیں گے تو نوبیل انعام ملے گا، یہ نہیں دیکھا کہ پاک بھارت جنگ اور باقی آٹھ جنگیں رُکوائیں۔
کابینہ اجلاس میں امریکی صدر نے کہا کہ نوبیل انعام پانے والی خاتون نے بھی کہا ٹرمپ نوبیل انعام کے حق دار تھے۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہیں جنگوں میں ہونے والی ہلاکتوں کی پروا ہوتی ہے۔
انہوں نے 8 جنگیں رُکوائیں اور نویں ختم ہونے والی روس یوکرین جنگ ہوگی، یوکرین کی صورتِ حال پیچیدہ ہے، مسئلہ حل کرنا آسان نہیں۔