حکومت بلوچستان مسلح رہنماؤں کی قومی دھارے میں داخلے کو دہشتگردی کیخلاف حکومت کے سخت ایکشن اور وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے ترقیاتی و عوام دوست وژن کا نتیجہ قرار دے رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سوئی کے علیحدگی پسند مقامی وڈیرہ نور علی چاکر نے اپنے سو ساتھیوں کے ہمراہ ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا۔ حکومت بلوچستان اسے دہشت گردی کے خلاف سخت ایکشن اور وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے ترقیاتی و عوام دوست وژن کا نتیجہ قرار دے رہی ہے۔ ڈی جی پی آر بلوچستان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سوئی ٹاؤن میں علیحدگی پسند مقامی رہنماء وڈیرہ نور علی چاکرانی نے اپنے سو سے زائد ساتھیوں کے ہمراہ ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا۔ اس موقع پر انہوں نے ریاست پاکستان اور قومی پرچم کے ساتھ وفاداری کا عہد کیا اور صوبے میں امن، استحکام اور قومی یکجہتی کے فروغ کے لئے صوبائی حکومت کے اقدامات کی حمایت کا یقین دلایا۔ بیان کے مطابق آج سوئی میں وزیراعلیٰ کے بھائی آفتاب احمد بگٹی کی سربراہی میں تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں بگٹی قوم کے عمائدین، معززین، نوجوان اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آفتاب بگٹی نے ہتھیار ڈالنے والے افراد کو خوش آمدید کہا اور پیغام دیا کہ جو لوگ اب بھی پہاڑوں میں بھٹکے ہوئے ہیں اور بیرونی عناصر کے اثر و رسوخ میں ہیں، وہ واپس آ کر قومی دھارے میں شامل ہوں اور ڈیرہ بگٹی و بلوچستان کی ترقی، خوشحالی اور پرامن مستقبل کی تعمیر میں اپنا مثبت کردار ادا کریں۔ تقریب میں ٹاؤن چیئرمین سوئی عزت اللہ امان بگٹی نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ اقدام وزیراعلیٰ سرفراز احمد بگٹی کی عوام دوست پالیسی اور امن قائم رکھنے کے عزم کا نتیجہ ہے، اور اس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ بلوچستان میں ہر شہری کے لیے ترقی، تحفظ اور قومی یکجہتی کو فروغ دینا بلوچستان حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ دہشت گردوں کے خلاف حکومت کے سخت اقدامات اور عوام دوست پالیسی کے واضح ثمرات کے طور پر دیکھا جا رہا ہے اور یہ ثابت کرتا ہے کہ مضبوط قیادت، عوامی تعاون اور مستقل عزم کے ذریعے بلوچستان میں دیرپا امن اور ترقی ممکن ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: قومی دھارے میں عوام دوست

پڑھیں:

ملاقات کا روز،وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سمیت کسی کو بھی بانی پی ٹی آئی سے ملنے کی اجازت نہ ملی

ملاقات کا روز،وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سمیت کسی کو بھی بانی پی ٹی آئی سے ملنے کی اجازت نہ ملی WhatsAppFacebookTwitter 0 4 December, 2025 سب نیوز

راولپنڈی (سب نیوز) اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے رفقا کی ملاقات کے روز کسی کو بھی ملنے کی اجازت نہ ملی،وزیر اعلی کے پی سہیل آفریدی سمیت آنے والے رہنما مقررہ وقت ختم ہونے پر واپس روانہ ہو گئے ۔
وزیر اعلی کے پی سہیل افریدی سیکورٹی پروٹوکول میں اڈیالہ روڈ کے راستے داہگل ناکہ تک پہنچے اور نجی دفتر میں بیٹھ کر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت ملنے کا انتظار کرتے رہے، ایم این اے شاہد خان خٹک اور مشیر اطلاعات کے پی شفیع جان بھی ان کے ساتھ تھے ۔ایم پی اے کے پی مینا خان افریدی،ریاض خان اور نعیم حیدر پنجھوتہ بھی داہگل ناکہ تک پہنچے،لیکن ملاقات کی اجازت نہ ملنے اور مقررہ وقت ختم ہونے پر تمام رہنما داہگل سے واپس روانہ ہو گئے ۔
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لئے پارٹی رہنماوں اور کارکنوں کی آمد کے پیش نظر پولیس نے سیکیورٹی کے شدت ترین انتظامات کر رکھے تھے،داہگل ناکہ پر اینٹی رائٹ فورس کی خصوصی تیار کردہ رکاوٹیں بھی نصب کی گئی تھیں،اور پولیس اہلکاروں کہ اضافی نفری بھی تعینات کی گئی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے ریاست اور قومی ہیروز کیخلاف ایوان میں ہرزہ سرائی پر پابندی عائد کردی ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے ریاست اور قومی ہیروز کیخلاف ایوان میں ہرزہ سرائی پر پابندی عائد کردی اسلام آباد نیشنل پریس کلب کے باہر متاثرین اسلام آباد الائنس کا احتجاج، بڑی تعداد میں متاثرین کی شرکت پاکستان یہاں سے اب اونچی اڑان کی طرف جائیگا، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر صدر مملکت نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تقرری کی منظوری دیدی، نوٹیفکیشن جاری صدر ن لیگ نوازشریف کی ہدایت پر گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ پراجیکٹ کی منظوری ملک میں اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ رابطے استوار کیے بغیر سیاست نہیں کی جاسکتی،بیرسٹر سیف TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان کی صوبائی کابینہ کا اجلاس، بینک آف بلوچستان کے قیام سمیت دیگر فیصلے
  • سینکڑوں علیحدگی پسند ہتھیار ڈال کر سبز پرچم کے سائے میں واپس آ گئے
  • سوئی: علیحدگی پسند رہنما نور علی چاکرانی ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل
  • بارڈر بندش سے بلوچستان کے لاکھوں افراد بے روزگار ہو گئے ہیں، رحیم آغا
  • سرفراز بگٹی کی فیلڈ مارشل عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
  • صدر کی تھائی لینڈ کے قومی دن پر مبارکباد سیلاب سے نقصانات پر اظہار یکجہتی 
  • ملاقات کا روز،وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سمیت کسی کو بھی بانی پی ٹی آئی سے ملنے کی اجازت نہ ملی
  • قومی کرکٹرز کو بگ بیش سمیت دیگر لیگز چھوڑنے کا حکم
  • 9 مئی حملہ کیس: عمر ایوب، شبلی فراز، زرتاج گل سمیت 18 پی ٹی آئی رہنما اشتہاری قرار