پنجاب میں پیرا فورس کی ہر کارروائی اب کیمرے میں ریکارڈ ہوگی
اشاعت کی تاریخ: 5th, December 2025 GMT
لاہور:
پنجاب میں پیرا فورس کی ہر کارروائی اب کیمرے میں ریکارڈ ہوگی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں پیرا فورس کی کارکردگی، نگرانی اور اصلاحات پر مکمل بریفنگ دی گئی متعدد اہم فیصلے کیے گئے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پیرا فورس کی کارکردگی اور شفافیت بڑھانے کے لئے جلد از جلد باڈی کیم لگانے کا حکم دے دیا۔ پیرا فورس کی کارکردگی مزید بہتر بنانے کے لیے خصوصی ٹریننگ سیشنز بھی شروع ہونگے۔
مریم نواز کا کہنا ہے کہ قانون ہر حال میں نافذ ہو مگر عوام کے ساتھ رویہ ہمیشہ درست اور دوستانہ اور باعزت ہونا چاہئے۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا ہر شہری کے لیے تیز، محفوظ اور ماحول دوست خدمت کے لئے پیرا فورس کے لیے الیکٹرک وہیکلز کا حکم
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سٹیٹ دی آرٹ پیرا ٹریننگ سنٹر قائم کرنے کی اصولی منظوری دے دی
پیرا اچھا کام کررہی ہے، عوام میں نیک نامی کمانے کے لئے نتائج پر توجہ دی جائے۔ مریم نواز شریف
قانون ضرور نافذ کیا جائے مگر عوام کے ساتھ رویہ درست ہونا چاہیے۔ مریم نواز شریف
عوام کے لئے سہولت اور خدمت کرنے والوں تاریخ یاد کرتی ہے۔ مریم نواز شریف
قانون سخت پر اہلکاروں کا رویہ مہربان
پنجاب میں رشوت، بدسلوکی اور الزام کی کوئی گنجائش نہیں
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: مریم نواز شریف پیرا فورس کی کے لئے
پڑھیں:
وزیراعظم، مریم نواز کا آج دورہ، گوجرانوالہ متوقع میگا پراجیکٹس کا اعلان ہوگا
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا آج گوجرانوالہ کا دورہ متوقع ہے۔ جلسہ گاہ سمیت تمام تر تیاریوں کو حتمی شکل دیدی گئی۔ اربوں روپے مالیت کے میگا پراجیکٹس کے اعلان کیلئے ممبران اسمبلی، قائدین و رہنما پر عزم ہیں، لذیز کھانوں سے تواضع، تاریخی فقیدالمثال استقبال کیلئے ''منوں''پھولوں کی پتیاں نچھاور کی جائیں گی۔ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ چندا قلعہ فلائی اوورکا افتتاح کرنے کیساتھ رائل پام سٹی میں جلسہ عام سے خطاب کرینگے، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب چیف منسٹرز ویژن ٹرانسپورٹ ٹی 30کے تحت بین الاقوامی معیار کا جدید اور ماحول دوست ماس ٹرانزٹ کو ریڈور منصوبہ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ ڈپٹی کمشنر نوید احمد، سابق وفاقی وزیر انجینئر خرم دستگیر خان، ایم پی اے عمران خالد بٹ، سابق ایم پی اے عبدالرؤف مغل، سوشل میڈیا ہیڈ پنجاب کاشف صابر خان، رہنما محمد شعیب بٹ و دیگر نے جلسہ گاہ کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے دورہ کیا۔