23 نومبر ضمنی انتخاب کے نتائج کی شفافیت میں خلا تھا، فافن
اشاعت کی تاریخ: 29th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251129-08-6
اسلام آباد (نمائندہ جسارت) 23 نومبرکو ہونے والے ضمنی الیکشن کے حوالے سے فافن نے رپورٹ جاری کر دی۔ فافن رپورٹ کے مطابق ضمنی انتخابات مجموعی طور پر مناسب طریقے سے منظم تھے، مبصرین نے پولنگ بوتھس پر پولنگ کو منظم اور پرامن پایا۔ فافن رپورٹ کے مطابق انتخابی مہم کی پابندیوں کی مسلسل خلاف ورزیاں سامنے آئیں، نتائج کی شفافیت میں خلا اور تشویشناک حد تک کم ووٹر ٹرن آؤٹ سامنے آیا۔ فافن رپورٹ میں کہا گیا کہ انتخابی مہم کی پابندیوں پر کمزور عملدر آمد ایک مسلسل مسئلہ رہا۔ مشاہدے کے 29 فیصد بوتھوں پر پریذائیڈنگ افسران نے پہلے سے بیلٹ پیپر پر دستخط کیے ہوئے تھے، مشاہدے کے 28 فیصد بوتھوں پر بیلٹ پیپر پہلے سے مہرشدہ تھے، یہ عمل غیر قانونی نہیں تاہم بیلٹ کے غلط استعمال کے خدشات بڑھاسکتے ہیں۔ فافن رپورٹ کے مطابق 6 مشاہدہ پولنگ اسٹیشنوں پرپریزائیڈنگ افسران نے پولنگ ایجنٹس کو فارم 45 فراہم نہیں کیا، مشاہدہ کے 19 فیصد پولنگ اسٹیشنوں پر فارم 45 کو باہر بھی آویزاں نہیں کیا گیا، 19 فیصد اسٹیشنوں پر فارم46 پولنگ ایجنٹس کو نہیں دیا گیا، 43 فیصدمشاہدہ پولنگ اسٹیشنوں پر پریزائیڈنگ افسران نے پولنگ ایجنٹس سے فارمز پر دستخط نہیں کروائے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اسٹیشنوں پر فافن رپورٹ
پڑھیں:
پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں 23 فیصد کمی
پاکستان میں مختلف اقسام کے ایندھن کی فروخت کا ماہانہ ڈیٹا جاری(mothly data) کردیا گیا۔ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر 23 اور ماہانہ 14 فیصد کمی آئی۔
اعداد وشمار کے مطابق مئی 2026 میں11لاکھ 72ہزارٹن پیٹرولیم مصنوعات فروخت کی گئیں، مئی میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں سالانہ 23اورماہانہ14فیصد کمی آئی۔
مئی میں آئل ریفائنریز کی پیداوارمیں بھی 7فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، سب سےبڑی کمی فرنس آئل کی فروخت میں سالانہ 64اورماہانہ 79فیصد آئی، فرنس آئل کی فروخت سالانہ بنیادپر80ہزارٹن سےگرکر29ہزارٹن پرآگئی۔
مئی میں سالانہ بنیاد پرڈیزل کی فروخت 32 فیصد کم ہوکر4لاکھ 55 ہزار ٹن جبکہ سالانہ بنیاد پرپیٹرول کی فروخت 12فیصد کم ہوکر6لاکھ 17ہزار ٹن رہی۔
مزید پڑھیں:حکومت نے بجلی کی سبسڈی کو “ٹارگٹڈ” بنانے کیلئے نیا سسٹم متعارف کرادیا۔۔؟؟
مئی میں پاکستان اسٹیٹ آئل کی فروخت میں 19اوراٹک پیٹرولیم میں 30فیصد کمی دیکھی گئی جبکہ وافی انرجی کی فروخت 16فیصداورحیسکول پیٹرولیم کی فروخت میں37 فیصد کمی آئی۔