کینیڈا نے شام اور تحریر الشام کو ’دہشت گردی کے حامی‘ ممالک کی فہرست سے نکال دیا
اشاعت کی تاریخ: 6th, December 2025 GMT
کینیڈا کی وزارتِ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ شام اور سابق باغی اتحاد کی مرکزی تنظیم تحریر الشام کو دہشت گردی کی فہرست سے خارج کر دیا گیا ہے۔ اس تنظیم نے ماضی میں القاعدہ سے وابستگی رکھی تھی، تاہم حالیہ مہینوں میں مغربی ممالک نے اسے اپنی فہرست سے خارج کرنا شروع کیا۔
وزارتِ خارجہ کے مطابق یہ فیصلے معمولی نہیں بلکہ اتحادی ممالک کے اقدامات سے ہم آہنگی اور شام میں نئے حکومتی ڈھانچے کے پیش نظر کیے گئے ہیں۔ کینیڈا نے واضح کیا کہ اگرچہ شام اور تحریر الشام کو دہشت گرد تنظیم کی فہرست سے نکالا گیا ہے، لیکن 56 شامی شخصیات پر پابندیاں برقرار رہیں گی، جن میں بشار الاسد حکومت کے سابق عہدیدار اور ان کے اہلِ خانہ شامل ہیں۔
یہ اقدامات امریکا اور برطانیہ کے حالیہ فیصلوں کے بعد سامنے آئے ہیں، اور اس کا مقصد شام کی عبوری حکومت کے صدر احمد الشرع کی ملک میں استحکام کی کوششوں کو سہارا دینا بھی ہے۔
واضح رہے کہ بشار الاسد نے 2012 میں جمہوریت نواز تحریک کو کچل دیا تھا، جس پر کینیڈا نے شام کو ’دہشت گردی کے حامی ریاست‘ قرار دیا تھا۔ بعد ازاں شام کے باغی گروہوں نے تحریر الشام کی قیادت میں عسکری اتحاد بنایا اور بشار حکومت کے خلاف کارروائیاں کیں۔ اس اتحاد کی قیادت ابو محمد الجولانی کر رہے تھے، جنہوں نے 2016 میں القاعدہ سے وابستگی ختم کی اور تنظیم کو مقامی سطح پر منظم کیا۔
اب الجولانی، جسے اب عالمی سطح پر احمد الشرع کے نام سے جانا جاتا ہے، نے باغی اتحاد کے ذریعے بشار حکومت کا تختہ الٹا اور عبوری صدر کا منصب سنبھالا۔ شام میں اس تبدیلی کو امریکا، سعودی عرب اور دیگر خلیجی و مغربی ممالک کی حمایت حاصل رہی۔
جون 2025 میں امریکا نے شام پر کچھ پابندیاں جزوی طور پر معطل کیں اور نومبر میں مزید توسیع دی۔ صدر ٹرمپ نے احمد الشرع کو عالمی دہشت گردوں کی فہرست سے بھی خارج کر دیا۔ یورپی ممالک نے بھی شام پر کئی پابندیاں نرم کر دی ہیں۔ شامی صدر احمد الشرع نے ملکی عسکری تنظیموں کو فوج کے تحت ضم کرنے کی ہدایات بھی جاری کر دی ہیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: تحریر الشام کی فہرست سے احمد الشرع شام کو
پڑھیں:
سانحہ نو مئی کے تین مقدمات میں عمر ایوب کی ضمانت خارج
لاہور:انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے سانحہ نو مئی کے تین مقدمات میں پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کی ضمانت خارج کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے ملزم عمر ایوب کی ضمانتیں عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کر دیں، عدالت نے عمر ایوب کی حاضری معافی کی درخواست مسترد کردی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے درخواستوں پر سماعت کی، عمر ایوب کے خلاف تھانہ گلبرگ، ماڈل ٹاؤن اور نصیر آباد میں مقدمات درج ہیں۔