امریکی ہوم لینڈ سیکیورٹی (ڈی ایچ ایس) کے مطابق امریکا میں ایک اور افغان شہری کو داعش خراسان کو مادی مدد فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

گرفتار شخص کی شناخت جان شاہ شافی کے نام سے ہوئی ہے، جو 2021 میں سابق صدر جو بائیڈن کے آپریشن الائز ویلکم کے تحت امریکا پہنچا تھا۔

ڈی ایچ ایس کے بیان کے مطابق جان شاہ شافی نہ صرف داعش خراسان کو مدد فراہم کرتا رہا بلکہ اس نے اپنے والد کے لیے بھی اسلحہ بھجوایا جو افغانستان میں ایک ملیشیا گروپ کے کمانڈر ہیں۔

ادارے کا کہنا ہے کہ اس نے عارضی تحفظ کی حیثیت (TPS) کے لیے درخواست بھی دی تھی، تاہم سیکریٹری ڈی ایچ ایس کرسٹی نوم کی جانب سے افغان شہریوں کے لیے TPS ختم کیے جانے کے بعد اس کی درخواست مسترد کر دی گئی۔

امریکی حکام کے مطابق شافی کو ورجینیا کے علاقے وینسبورو سے گرفتار کیا گیا۔ اس گرفتاری سے چند روز قبل ایک اور افغان شہری رحمٰن اللہ لکانوال کو وائٹ ہاؤس کے قریب دو نیشنل گارڈ اہلکاروں پر فائرنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ لکانوال ماضی میں افغانستان میں امریکی افواج کے ساتھ کام کرتا رہا ہے۔

اسی طرح ایک تیسرے افغان شہری محمد داؤد الوکزئی پر بھی بم بنانے اور خودکش حملہ کرنے کی دھمکیاں دینے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

ڈی ایچ ایس کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے 20 جنوری کو افغان پناہ گزینوں کی آبادکاری پروگرام معطل کردیا تھا اور افغان شہریوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی لگا دی تھی۔ تاہم بائیڈن دور میں تقریباً 1 لاکھ 90 ہزار افغان شہری امریکا میں داخل ہوئے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: امریکا میں افغان شہری ڈی ایچ ایس کے مطابق

پڑھیں:

 مدارس کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں، مدارس کو تنگ کرنے کی پالیسی ترک کرنی ہوگی، قاری حنیف جالندھری 

ملتان میں وفاق المدارس العربیہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی ناظم اعلیٰ کا کہنا تھا کہ مدارس دین کا بھی مرکز ہں اور انسان دوستی کا بھی مرکز ہیں، جب تک یہ دینی مدارس قائم ہیں ملک میں اسلامی اقدار موجود ہیں، ملک میں اسلامی تعلیمات اور جملہ دینی اقدار مدارس کے دم قدم سے ہیں۔  اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس العربیہ پاکستان صوبہ پنجاب کے ضلعی مسئولین کے اجلاس منعقدہ دفتر وفاق المدارس العربیہ پاکستان شیر شاہ روڈ ملتان میں مسئولین سے خطاب کرتے ہوئے وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ حضرت مولانا محمد حنیف جالندھری نے فرمایا کہ دینی مدارس دینی تعلیم اور حفاظت اسلام کے علمبردار ہیں جب تک اسلام رہے گا، دینی مدارس بھی رہیں گے، دینی تعلیم کو دنیا کی کوئی طاقت ختم نہیں کرسکتی، دینی مدارس کی حفاظت کے لیے آخری حد تک جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 1860 کی سوسائٹی ایکٹ کے تحت رجسٹریشن کے علاوہ کسی اور طرح سے دینی مدارس کی رجسٹریشن قبول نہیں ہے، جبری رجسٹریشن قبول نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کہ مدارس کو تنگ کرنے کی پالیسی ترک کرنی ہوگی، مدارس دین کا بھی مرکز ہں اور انسان دوستی کا بھی مرکز ہیں، جب تک یہ دینی مدارس قائم ہیں ملک میں اسلامی اقدار موجود ہیں، ملک میں اسلامی تعلیمات اور جملہ دینی اقدار مدارس کے دم قدم سے ہیں، مدارس کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں۔

وفاق المدارس العربیہ پاکستان صوبہ پنجاب کے ناظم مولانا زبیر احمد صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مذہبی کارکن سختیوں کے ماحول میں حضرات انبیا علیہم الصلوۃ والسلام کی تعلیمات، حضرات انبیا علیہم السلام کے اسوہ حسنہ پہ عمل کریں اور دباو وجبر کے اس دور میں صبر واستقامت کا مظاہرہ کریں، وہ دہشت گردوں اور شدت پسندوں سے اپنے آپ کو دور رکھیں اور اپنے کام میں استحکام پیدا کریں۔ انہوں نے کہا کہ دینی تعلیمات اور حضرات انبیا علیہم السلام کی تاریخ صبر اور استقامت سے لبریز ہے، جب تک جان میں جان ہے دین کی خدمت سے دستبردار نہیں ہو سکتے۔

مسئولین نے وفاق المدارس العربیہ پاکستان کی قیادت شیخ الاسلام مولانا مفتی محمد تقی عثمانی، صدر وفاق المدارس قائد ملت اسلامیہ مولانا فضل الرحمن، سرپرست وفاق المدارس العربیہ اور قائد وفاق المدارس مولانا محمد حنیف جالندری کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دینی مدارس کے حقیقی ترجمان وفاق المدارس اور اتحاد تنظیمات مدارس کی قیادت جو فیصلہ کرے گی، دینی مدارس اس فیصلے پر کاربند ہوں گے۔ وفاق المدارس کے معاون مسئول مولانا محمدقاسم بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

 

متعلقہ مضامین

  • امریکا میں ایک اور افغان شہری گرفتار، داعش خراساں کو مدد فراہم کرنے کا الزام
  •  مدارس کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں، مدارس کو تنگ کرنے کی پالیسی ترک کرنی ہوگی، قاری حنیف جالندھری 
  • امریکا میں اسلحہ رکھنے اور حملے کی منصوبہ بندی پر گرفتار شخص پاکستانی نہیں، افغان شہری نکلا
  • امریکا میں ایک اور افغان شہری گرفتار، داعش کی حمایت کا الزام
  • امریکا میں گرفتار مبینہ پاکستانی دراصل افغان شہری نکلا، دفتر خارجہ کی وضاحت
  • افغان حکومت وسطی ایشیا اور عالمی امن کے لیے شدید خطرہ بن چکی ہے: امریکی میڈیا رپورٹ
  • طالبان حکومت وسطی ایشیا اور عالمی امن کیلئے شدید خطرہ بن چکی
  • افغان طالبان حکومت وسطی ایشیا اور عالمی امن کے لیے شدید خطرہ بن چکی
  • امریکا میں نیشنل گارڈز پر حملہ کیس: افغان شہری نے الزامات سے انکار کردیا