ڈکی بھائی کی ذہنی صحت متاثر، تنہائی اور اہل خانہ کے ساتھ وقت کی ضرورت ہے: اقرا کنول
اشاعت کی تاریخ: 6th, December 2025 GMT
معروف یوٹیوبر اقرا کنول نے کہا ہے کہ جیل میں گزارے گئے مشکل ایام نے یوٹیوبر سعد الرحمٰن المعروف ڈکی بھائی کی ذہنی صحت پر گہرا اثر چھوڑا ہے، جس کی وجہ سے وہ اس وقت تنہائی اور اہل خانہ کے ساتھ وقت گزارنے کے محتاج ہیں۔
اپنے نئے ولاگ میں اقرا کنول نے شوہر اریب پرویز کے ہمراہ بتایا کہ ڈکی بھائی کی رہائی کے فوراً بعد ملاقات ممکن نہیں تھی، کیونکہ حالات ایسا موقع نہیں دے رہے تھے۔ اریب پرویز نے بتایا کہ وہ ضمانت کے بعد فوری ملاقات کے خواہشمند تھے، تاہم عروب جتوئی کے مشورے کے مطابق فی الحال ڈکی بھائی کی ذہنی اور جسمانی حالت ملاقات کے لیے مناسب نہیں تھی۔
اریب پرویز نے بتایا کہ چونکہ یہ ڈکی بھائی کا پہلی بار جیل کا تجربہ تھا، وہاں کا ماحول ان کے لیے بالکل نیا اور مشکل تھا، اس لیے رہائی کے بعد انہیں فوری طور پر آرام، پرائیویسی اور اہل خانہ کی ضرورت تھی۔ اقرا کنول نے مزید کہا کہ جیل میں گزارے گئے تکلیف دہ دنوں نے ڈکی بھائی کو ذہنی طور پر متاثر کیا، اس لیے وہ کسی بھی قسم کے سماجی دباؤ یا ملاقات کے لیے تیار نہیں ہیں۔
اقرا کنول نے واضح کیا کہ لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ کوئی بھی شخص مشکل حالات کے فوراً بعد یوٹیوب پر واپس آ کر پہلے جیسا نارمل رویہ دکھا سکتا ہے، لیکن حقیقت میں ایسا ممکن نہیں۔ ڈکی بھائی کی اہلیہ نے بھی کہا ہے کہ وہ اس وقت پریشان ہیں اور کسی سے ملنا نہیں چاہتے، اس لیے انہیں وقتی طور پر تنہا چھوڑ دینا چاہیے۔
واضح رہے کہ ڈکی بھائی حال ہی میں ضمانت کے بعد رہا ہوئے ہیں۔ انہیں اگست میں ایف آئی اے نے جوئے کی ایپس کی تشہیر کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: اقرا کنول نے ڈکی بھائی کی
پڑھیں:
روس یوکرین کے ساتھ جاری جنگ ختم کرنا چاہتا ہے، ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے اُن کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر کی ملاقات اچھی رہی ہے، تاہم اس کے نتائج کے بارے میں کچھ کہنا ابھی قبل از وقت ہوگا۔
وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ روسی صدر پیوٹن یوکرین کے ساتھ جاری جنگ ختم کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ اگر میں اس وقت صدر ہوتا تو روس اور یوکرین کی جنگ کبھی شروع نہ ہوتی اور یوکرین اپنا 100 فیصد علاقہ برقرار رکھتا۔
روس۔یوکرین امن عمل کی کوششوں کے سلسلے میں ٹرمپ کے معاونین آج میامی میں یوکرینی مذاکرات کاروں سے ملاقات کریں گے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز صدر ٹرمپ کے معاون خصوصی اسٹیو وٹکوف اور ان کے داماد جیرڈ کشنر نے ماسکو میں صدر پیوٹن سے تقریباً 5 گھنٹے طویل ملاقات کی تھی۔
ملاقات کے بعد روسی صدر کے مشیرِ خارجہ پالیسی یوری اوشاکوف نے بتایا کہ امریکی حکام کے ساتھ بات چیت میں کچھ نکات پر اتفاق ہوا ہے جبکہ چند معاملات پر اتفاق نہ ہوسکا، تاہم مجموعی طور پر مذاکرات مفید رہے۔
انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ روس اور امریکا کے درمیان علاقائی معاملات پر اب تک کوئی سمجھوتہ طے نہیں پایا اور نہ ہی دونوں صدور کی ملاقات کے حوالے سے کوئی فیصلہ کیا گیا ہے۔