لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت منشیات کی سمگلنگ اور دہشت گردوں کو پروموٹ کر رہی ہے، خیبرپختونخوا حکومت کی زیرنگرانی منشیات کی سمگلنگ ہو رہی ہے جس کا پیسہ دہشت گردی کیلئے استعمال ہوتا ہے۔

 نجی ٹی وی چینل دنیا  نیوز کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ گزشتہ چند روز سے ملک میں افواہیں پھیلانے کا سلسلہ جاری ہے، پی ٹی آئی کا ملک دشمن عناصر کے ساتھ گٹھ جوڑ کھل کرسامنے آرہا ہے، کے پی صوبائی حکومت کی کوتاہیوں کی وجہ سے دہشتگردیہاں آتے ہیں۔

آسٹریلیا میں دوران پرواز 2 چھوٹے طیارے آپس میں ٹکرا گئے، ایک پائلٹ ہلاک

انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کو مقامی علاقوں میں پناہ ملتی ہے، دہشتگردی کے کیسز کی تعداد 4ہزار سے تجاوز کرگئی، پراسکیوشن کا سسٹم صوبائی حکومت کے ماتحت ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو اڈیالہ کے باہر نعرے لگانے آتے ہیں لیکن پراسکیوشن کے سپیلنگ نہیں آتے، خیبرپختونخوا میں پراسکیوشن بالکل فیل ہے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت گزشتہ 12سال میں پراسکیوشن کا نظام بناکر دہشتگردوں کو سزا نہیں دلواسکی، پچھلے 3سال میں دہشت گردوں کے خلاف مقدمات میں کسی ایک پر سزا نہیں ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا دنیا کا واحد صوبہ ہے جہاں ہزاروں نان کسٹم پیڈ گاڑیاں چل رہی ہیں، خیبرپختونخوا حکومت گزشتہ 12سال میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف ایکشن نہیں کرسکی، نان کسٹم پیڈگاڑیوں کو پکڑنا فوج کا کام ہے یا صوبائی حکومت کا؟

جارحانہ آل راؤنڈر آندرے رسل کا آئی پی ایل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ منشیات کی سمگلنگ اورٹریڈ خیبرپختونخوا حکومت کی زیرنگرانی ہوتی ہے، منشیات کا پیسہ دہشتگردی کیلئے بھی استعمال ہوتا ہے، صوبے کے اندر منشیات سمگلنگ کو پروموٹ کیا جاتا ہے، منشیات فروشوں کے ساتھ ان کی ملی بھگت ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ آج بھی خیبرپختونخوا میں غیرقانونی ٹھیکوں پر پہاڑ کاٹے جارہے ہیں، جنوری 2025سے اگست تک ڈرگ ٹریفیکنگ کے10ہزارکیسز اورصرف 600کیسز میں سزا ہوئی، وزیرعظم شہبازشریف کی سربراہی میں ایف بی آر میں ریفارمز جاری ہیں، کے پی حکومت پہاڑ کاٹ رہی ہے،منشیات اسمگلنگ اوردہشتگردوں کو پروموٹ کررہی ہے۔

 ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے ملزمان کو حوالات میں رکھاجائے ، شخصی ضمانت پررہا نہ کیا جائے،آئی جی پنجاب

عطا تارڑ نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت اس مافیا کو پروموٹ کررہی ہے جو سال کا کئی سوارب روپے ٹیکس کھاجاتے ہیں، سال کا ایک ہزار ارب روپے سے اوپر کا شارٹ فال نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کا ہے، یہ سارا پیسہ دہشتگردوں کو جارہا ہے، برسراقتدار لوگوں کی جیبیں بھری جاتی ہیں اوروہ دہشتگردوں کو چھت فراہم کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے افغانستان کی جارحیت پر بھرپور جواب دیا وہ چوکیاں چھوڑ کر بھاگے، صرف پی ٹی آئی کی حکومت کو افغانستان کی ہار کا دکھ ہوا، آج یہ افغانستان کی حمایت میں ان کے ترجمان بنے ہوئے ہیں، اسلام آباد  کچہری حملے میں افغانی خودکش حملہ آور ملوث تھا۔

وزیراعلی سہیل آفریدی کا 18 NAہری پور ضمنی انتخابات کی انکوائری کا فیصلہ، پارٹی کو اختیار دیدیا

انہوں نے یہ بھی کہا کہ سہیل آفریدی اوران کی حکومت نے اسلام آبادجی الیون کچہری خودکش حملے پر کوئی بیان نہیں دیا، پچھلے کچھ دنوں سے ڈرامہ رچایا جارہا ہے، بانی کی تینوں بہنیں 9مئی کو کورکمانڈر ہاؤس میں موجود تھیں، ان کی موجودگی ثابت ہے، بانی کی بہنیں 9مئی کو کور کمانڈر ہاؤس جتھوں کو لے کر گئیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کو معرکہ حق کی کامیابی ہضم نہیں ہورہی، پی ٹی آئی دور میں معیشت ڈوب چکی تھی، معیشت اس وقت مستحکم ہے جو ان کو ہضم نہیں ہورہا، بانی کی بہن نورین خان نیازی نے بھارتی چینل پر انٹرویو دیا، کیا نورین خان نیازی نے بھارتی چینل پر مودی کی مذمت کی؟ یہ بھارتی چینلز پر جاکر ملک کو بدنام کررہے ہیں۔

انٹرن شپ کے بہانے ڈاکٹر کی میڈیکل طالبہ سے کئی ماہ تک زیادتی، ویڈیوز بھی بناتا رہا

انہوں نے کہا کہ بھارتی چینلز کو معلوم ہے پی ٹی آئی کی ذہنیت پاکستان مخالف ہے، آپ انڈین چینل پر جاکرکشمیریوں ،معرکہ حق اوراپنے شہدا کی بات نہیں کرتے ،شرم آنی چاہیے، آپ سزایافتہ مجرم کیلئے جھوٹا پروپیگنڈا کررہے ہیں، بانی جیل میں فائیوسٹار ہوٹل والی سہولیات انجوائے کررہے ہیں ایسی مثال دنیا میں نہیں ملے گی۔
 

مزید :.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: خیبرپختونخوا حکومت منشیات کی سمگلنگ کہ خیبرپختونخوا دہشتگردوں کو کو پروموٹ کر بھارتی چینل تارڑ نے کہا پی ٹی ا ئی نے کہا کہ عطا تارڑ انہوں نے رہی ہے

پڑھیں:

خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم

پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔

پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

فیصلے کے مطابق نیب خیبرپختونخوا اپرکوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔

احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔

فیصلے میں مزید بتایا گیا کہ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے ضبط شدہ رقم چیئرمین نیب کے نیشنل بینک آف پاکستان، پی ایم سیکریٹریٹ برانچ اسلام آباد کے اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔

عدالتی فیصلے کے مطابق ضبط شدہ رقم ملزم کی پلی بارگین کے تحت واجب الادا رقم میں ایڈجسٹ کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت کا بڑا ریلیف، الیکٹرک بائیکس پر سبسڈی اور بلاسود قرض کا اعلان
  • عطا اللہ تارڑ نے اب تک معافی نہیں مانگی، وزیراعظم وزرا کے تضحیک آمیز رویے کا نوٹس لیں، سحر کامران
  • افغانوں کو شناختی کارڈ اجراء، دہشتگردوں سے مبینہ روابط، ملزموں کا ریمانڈ 
  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار