طاقت سے دوسروں کو ڈرانا کم ظرفی ہے،خواجہ سعدرفیق
اشاعت کی تاریخ: 6th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور : مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ سیاسی بیانیے کا مقابلہ سیاست کی بجائے طاقت سے کرنے والے بعد میں پچھتاتے ہیں۔
اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اپنے مخالف کی تکلیف پر خوشیاں منانا، لڈیاں ڈالنا، دھمکیاں دینا اور مستعار شدہ طاقت سے دوسروں کو ڈرانا بڑی کم ظرفی کی بات ہے۔
یہ ہر فرد کے بس کا روگ نہیں، ماضی میں ہماری تکالیف پر ہمارا مذاق ا±ڑانے والے شاہوں کے مصاحب جب ہمارے سیاسی مخالفین کی تکلیفوں پر ٹھٹھے ا±ڑاتے ہیں تو ان کی دماغی حالت پر رحم آنے لگتا ہے۔
خواجہ سعد رفیق کہتے ہیں کہ حیرت یہ ہے کہ سکہ بند سیاسی جماعتیں ایک دوسرے سے لڑتے لڑتے مقبولیت، جمہوریت اور انصاف کی طاقت کھورہی ہیں لیکن انہیں اس کی کوئی پروا نہیں۔
سیاسی بیانیے کا مقابلہ سیاست کی بجائے طاقت سے کرنے والے بعد میں پچھتاتے ہیں لیکن وقت گزر چکا ہوتا ہے، یا درکھا جائے کہ دائرے میں گردش سفر بڑھاتی ہے، منزل پر نہیں پہنچاتی، اللہ کریم! پاکستان کی حفاظت فرمائے۔
ویب ڈیسک
Faiz alam babar
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کوہستان اسکینڈل منظر عام پر لانے والے صحافی کو اعزاز سے نواز دیا گیا
فائل فوٹوچیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے کوہستان اسکینڈل منظر عام پر لانے والے صحافی کو اعزاز سے نواز دیا۔
کوہستان مالیاتی کرپشن کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) نے 6 ارب روپے کے اثاثے ریکور کرکے خیبرپختونخوا حکومت کے حوالے کردیے جبکہ مزید ریکوری کا عمل جاری ہے۔
پشاور میں ایک خصوصی تقریب کے دوران لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے جنگ اور جیو گروپ کے سینئر صحافی ارشد عزیز ملک کو خصوصی شیلڈ اور سرٹیفکیٹ دیا۔
جنگ اور جیو نے 30 اپریل 2025ء کو کوہستان میں سرکاری بینک اکاؤنٹس سے 40 ارب روپے کی خرد برد کی خبر بریک کی تھی، کوہستان اسکینڈل ملکی تاریخ کا بڑا مالیاتی اسکینڈل تھا۔