ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 38کروڑ 10لاکھ ڈالرز فنانسنگ کی منظوری دیدی
اشاعت کی تاریخ: 6th, December 2025 GMT
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 38کروڑ 10لاکھ ڈالرز فنانسنگ کی منظوری دیدی WhatsAppFacebookTwitter 0 6 December, 2025 سب نیوز
ٹوکیو(سب نیوز )ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 38 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز فنانسنگ کی منظوری دے دی۔ڈان نیوز کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے دی گئی یہ رقم پنجاب میں زراعت ، تعلیم اور صحت کی خدمات کو جدید بنانے پر خرچ کی جائے گی۔
اے ڈی بی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ رقم پاکستان کے صوبے پنجاب میں 3 منصوبوں کے لیے منظور کی گئی ہے جو زراعت ،تعلیم اور پنجاب میں صحت کی خدمات کو جدید بنانے پر رقم خرچ کی جائے گی۔ایشیائی ترقیاتی بینک کا بیان میں مزید کہنا تھا کہ ان ترقیاتی منصوبوں کا مقصد پنجاب کی معاشی گروتھ کو بڑھانا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرڈیرہ بگٹی، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 5 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد ہلاک ڈیرہ بگٹی، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 5 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد ہلاک آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ڈیلرزکا منافع بڑھانے کی سمری بھجوادی گئی، پیٹرول اورڈیزل مہنگا ہونیکاامکان انڈونیشیا کے صدر 2 روزہ دورے پر پیر کو پاکستان پہنچیں گے سیکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے پر جعفر ایکسپریس اور بولان میل منسوخ علامہ راغب نعیمی مزید 3 سال کیلئے چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل مقرر غزہ جنگ بندی اسرائیلی فوج کے انخلا اور آزاد فلسطینی ریاست تک نامکمل ہے؛ قطرCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ایشیائی ترقیاتی بینک
پڑھیں:
پاکستان، ایشیائی بینک میں3 اہم معاہدوں پردستخط، ترجمان اقتصادی امور
اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان تین اہم معاہدے پر دستخط ہو گئے، بینک سڑکوں اور پانی کے منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر چھ کروڑ اٹھارہ لاکھ ڈالر دے گا۔
ترجمان اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق پاکستان اورایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان ایم ایل ون کراچی تا روہڑی سیکشن کیلئے ریڈینیںس فنانسنگ پر دستخط ہوئے ہیں۔ کوئٹہ بس ریپڈ ٹرانزٹ پراجیکٹ اور بلوچستان واٹر ریسورسز ڈویلپمنٹ سیکٹرمنصوبے کیلئے اضافی فنانسنگ پر بھی دستخط کر دیئے گئے ۔ ترجمان کے مطابق اے ڈی بی تینوں منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر چھ کروڑ اٹھارہ لاکھ ڈالر دے گا۔ ایم ایل کراچی روہڑی منصوبے کیلئے ایک کروڑ ڈالر شامل ہیں ۔ کوئٹہ بی آر ٹی منصوبے کیلئے اڑتیس لاکھ ڈالر دیئےجائیں گے، جبکہ بلوچستان واٹر پراجیکٹ کیلئے اے ڈی بی چار کروڑ اسی لاکھ ڈالر دے گا۔