ایشیائی ترقیاتی بینک (اےڈی بی) نےپاکستان کیلئے پنجاب میں زراعت، تعلیم اور صحت کے لیے 381 ملین ڈالر کی تین اہم منصوبوں کی منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ تعلیم، صحت اور زرعی مشینری میں سرمایہ کاری پنجاب کی ترقی میں تبدیلی لے آئے گی۔ 120 ملین ڈالر قرض اور 4 ملین ڈالر گرانٹ پنجاب میں جدید، ماحولیاتی طور پر پائیدار زرعی مشینری کو فروغ دینے کے لیے دی گئی۔

مزید برآں منصوبے سے220,000 دیہی خاندانوں کو فائدہ ہوگا۔ منصوبہ چھوٹے کسانوں کو جدید مشینری فراہم کرے گا اور 15,000 خواتین کی مہارتیں بڑھائے گا۔ پنجاب پاکستان کی غذائی ضروریات کا مرکز ہے۔ گندم 75 فیصد چاول 69 فیصد, مکئی کی91 فیصد پیداوار ہے۔

اے ڈی بی نے پرانے آلات کے استعمال سے پیدا ہونے والے نقصان اور فصل کی باقیات جلانے سے ہونے والی آلودگی کم کرنے پر زور دیا۔

اے ڈی بی نے 107 ملین ڈالر کی منظوری دی ہے جس میں 100 ملین ڈالر قرض اور 7 ملین ڈالر گرانٹ شامل ہیں تاکہ ثانوی سطح پر ایس ٹی سی ایم تعلیم کو جدید بنایا جا سکے۔

اے ڈی بی نے 150 ملین ڈالر قرض کی منظوری دی تاکہ نرسنگ تعلیم کو بہتر بنایا جا سکے اور صحت کے شعبے میں مضبوط ورک فورس تیار کی جا سکے۔ نئے نصاب، فیکلٹی کی تربیت، اور ڈیجیٹل ایچ ار سسٹم کے ذریعے پنجاب میں اہل نرسوں کی تعداد بڑھائی جائے گی۔

منصوبے کے تحت تین لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں جدید سینٹرز آف ایکسیلنس قائم وتربیتی مراکز بنائے جائیں گے جن میں سمیولیشن لیبارٹریز، ڈیجیٹل لرننگ اور جنس کے لحاظ سے مراعات شامل ہوں گی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ملین ڈالر کی منظوری

پڑھیں:

سعودیہ نے پاکستان کیلئے 3 ارب ڈالر ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

سعودیہ نے پاکستان کیلئے 3 ارب ڈالر ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 4 December, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)سعودی عرب نے پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں ایک بار پھر توسیع کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق سعودی ڈویلپمنٹ فنڈ نے 3 ارب ڈالرز کے ڈپازٹ کی مدت میں مزید ایک سال کا اضافہ کردیا ہے۔
سعودی عرب کے 3 ارب ڈالرز کے ڈپازٹ کی مدت آج ختم ہورہی ہے جبکہ سعودی عرب کا 3 ارب ڈالرز اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس موجود ہے۔
سعودی عرب نے 2021ء میں پاکستان کو 3 ارب ڈالرز کا ڈپازٹ فراہم کرنے کا معاہدہ کیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرگیارہویں این ایف سی کا افتتاحی اجلاس، مالیاتی امور پر ورکنگ گروپس بنانے کا فیصلہ گیارہویں این ایف سی کا افتتاحی اجلاس، مالیاتی امور پر ورکنگ گروپس بنانے کا فیصلہ مسلم لیگ ق کے رہنما وزیر محمد اسحاق کا سکردو حلقہ 4 روندو سے باقاعدہ الیکشن لڑنے کا اعلان حکومت کی برطانیہ کو شہزاد اکبر اور عادل راجہ کی حوالگی کی درخواست مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی پاکستان اپنی بندرگاہوں کے ذریعے کرغزستان کو عالمی منڈیوں تک رسائی دینے کیلئے تیار ہے، وزیراعظم پاکستان کا دو ماہ بعد اقوام متحدہ کی امداد کے لیے افغانستان کی سرحد کھولنے کا فیصلہ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • اشیائی ترقیاتی بینک کے ساتھ حکومت کے 3 اہم معاہدے طے پاگئے
  • حکومتِ پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 3 منصوبوں پر دستخط
  • پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان تین معاہدوں پر دستخط
  • پاکستان، ایشیائی بینک میں3 اہم معاہدوں پردستخط، ترجمان اقتصادی امور
  • پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 3 اہم معاہدوں پر دستخط
  • پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک میں 3 معاہدوں پر دستخط
  • پاکستان اورایشیائی ترقیاتی بینک کےدرمیان 3 اہم معاہدوں پر دستخط
  • خیبرپختونخوا حکومت کا ضم اضلاع کیلئے 275 ملین ڈالرز قرض لینے کا انکشاف
  • سعودیہ نے پاکستان کیلئے 3 ارب ڈالر ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی