نرسنگ کے شعبے میں افرادی قوت کی شدید قلت کا سامنا ہے‘ناصر شاہ
اشاعت کی تاریخ: 6th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(پ ر)اعلی و ارفع مقصد پر وقف ادارے اور شخصیات قومی اثاثہ ہوتے ہیں۔ تعلیم اور صحت بنیادی ضرورت ہوتی ہے اور کسی بھی معاشرے کی زندگی اور کامیابی کی ضمانت ہیں۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے کھارادر جنرل ہسپتال اسکول آف نرسنگ کے پہلے کانووکیشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کھارادر جنرل ہسپتال کی لیاری اور اس سے ملحقہ ضرورت مند آبادی کی سو سال سے زائد معیاری طبی خدمات مستقل مزاجی، اخلاص اور نیک نیتی کی روشن مثال ہے۔انہوں نے کہا کے تعلیم بالخصوص نرسنگ کے شعبے میں افرادی قوت کی شدید قلت کا سامنا ہے اس باوقار اور مقدس پیشے سے وابستہ ہو کر نہ صرف قیمتی جانوں کو بچایا جا سکتا ہے بلکہ انسانی زندگی میں آسانی لائی جا سکتی ہے۔ اس موقع پر کھارادر جنرل ہسپتال کے صدر،انسان دوست اور معروف صنعتکار محمد بشیر جان محمد نے کہا کہ تعلیم اور صحت کے شعبے کو پروان چڑھانا ہماری قومی زمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کھارادر جنرل ہسپتال ہر سال لاکھوں زندگیوں کو بچانے اور ان زندگیوں میں بہتری لانے کا اہم فریضہ انجام دے رہا ہے۔ اس کے ساتھ کھارادر جنرل ہسپتال اسکول آف نرسنگ کے ہزاروں گریجویٹس شعبہ صحت میں اپنا اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ کھارادرجنرل ہسپتال کے چیئر مین معروف کمیونٹی ڈیولپمنٹ لیڈر، ستارہ امتیاز پروفیسر عبدالغفار بلو نے کہا کہ آج کی کانووکیشن کی تقریب خوشی، امید اور روشن مستقبل کی نوید ہے۔ آج کے گریجویٹس کل کے مسیحا ہوں گے۔ اور انسانی زندگیوں کو بچانے کا فر یضہ انجام دیں گے۔ اس موقع پر ملائیشین قونصل جنرل ہرمین دائنتا احمد نے کہا کہ کھارادر جنرل ہسپتال اسکول آف نرسنگ جدید تعلیم، اعلی تربیت اور تحقیقی رجحانات کو فروغ دے کر بہترین پروفیشنل معاشرے کو دے رہا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کھارادر جنرل ہسپتال نرسنگ کے کہا کہ نے کہا
پڑھیں:
ایک ذہنی مریض کا بیانیہ قومی سلامتی کیلئے خطرہ بن چکا، ترجمان پاک فوج
راولپنڈی (نیوزڈیسک) ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (ڈی جی آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف قید میں موجود پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کو فوج مخالف بیانیہ بنانے اور پھیلانے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسا بیانیہ اب سیاست کے دائرے سے نکل کر قومی سلامتی کا خطرہ بن چکا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ایک ذہنی مریض افواج پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کررہا ہے، اپنے آپ کو عقل کل سمجھنے والا دوسروں کو غدار کہتا پھر رہا ہے، ایک شخص کی ذات اور خواہشات ریاست پاکستان سے بڑھ کر ہیں، اس شخص کی سیاست ختم ہوچکی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے جمعہ کو راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چیف آف ڈیفنس فورسز کی تعیناتی پر سب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ،چیف آف ڈیفنس فورسز ہیڈ کوارٹر جنگی معاملات سے آگاہی فراہم کرےگا۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز پر بات کرنی ہے، چند عناصر کی ذات اور خواہشات ریاست سے بڑھ کر ہیں، بیانیہ بنایا جارہا ہے جو ملکی سلامتی کیلئے خطرہ بن چکا، اس منفی بیانیے کا خاتمہ وقت کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم کئی بار واضح کرچکے کہ مسلح افواج پاکستان کی محافظ ہیں، وردی ہمارا فخر اور غرور ہے، ہم پاکستان کی سالمیت کیلئے دن رات کوشاں ہیں، ہم کسی کے ایجنڈے پر نہیں ملک کی حفاظت کیلئے کام کررہے ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ مسلح افواج کی قیادت کو نشانہ بنانے والے قوم کے خیرخواہ نہیں، اپنی سیاست کو افواج پاکستان سے دور رکھا جائے، افواج پاکستان اور عوام میں دراڑ ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے۔