روس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی لگادی
اشاعت کی تاریخ: 6th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) روس میں اسنیپ چیٹ اور ایپل کی وڈیو کالنگ سروس پر پابندی عائد کردی گئی ۔خبر رساں اداروں کے مطابق حکام نے بتایا کہ اسنیپ چیٹ اور ایپل کی وڈیو کالنگ سروس کو مبینہ طور پر دہشت گردانہ کارروائیوں کی منصوبہ بندی کے لیے استعمال کیا جارہا تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ کچھ گروہ اسنیپ چیٹ کی خفیہ چیٹس اورغائب ہونے والے میسجز کا فائدہ اٹھا کر رابطے میں رہ رہے تھے، جس کے بعد اس ایپ کو ملک میں بلاک کر دیا گیا۔ اسی کے ساتھ روس نے ایپل کی ویڈیو کالنگ سروس فیس ٹائم کو بھی بند کردیا ہے۔حکام کے مطابق بعض غیر منظور شدہ بیرونی مواصلاتی ذرائع سیکورٹی ایجنسیوں کے نگرانی سسٹم سے مطابقت نہیں رکھتے، جس کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل روس گوگل، یوٹیوب، میٹا کی مختلف سروسز، واٹس ایپ اور ٹیلیگرام پر بھی پابندیاں عائد کرچکا ہے۔تجزیہ کاروں کے مطابق ان مسلسل اقدامات کے بعد ملک کے اندربین الاقوامی ڈیجیٹل پلیٹ فارمزتک عام صارفین کی رسائی مزید محدود ہو گئی ہے جبکہ حکومت کا موقف ہے کہ یہ فیصلے قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے ناگزیرہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
مشتعل افراد نے انسداد تجاوزات کے ٹرک کو آگ لگادی
ویب ڈیسک : کراچی میں مشتعل افراد نے محکمہ انسداد تجاوزات کے ٹرک کو آگ لگادی۔
حکام کے مطابق ایم اے جناح روڈ پر تجاوزات کے خلاف کارروائی کے دوران محکمہ انسداد تجاوزات کی ٹیم پر حملہ کیا گیا۔ محکمہ انسداد تجاوزات کے مطابق آگ کے باعث ٹرک پر ضبط کیا گیا تمام سامان مکمل طور پر جل گیا۔
سینئر ڈائریکٹر انسداد تجاوزات عمار خان نے کہا ہے کہ کسی بھی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ شہر میں تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری رہیں گے، واقعے میں ملوث افراد کے خلاف مقدمہ درج کرائیں گے۔
سوشل میڈیا کیلئے رِیل بنانے والا نوجوان 50 فٹ بلندی سے گر کر ہلاک