خواتین کے سوشل میڈیا اکانٹس ہیک کرکے بھتا طلب کرنے والاملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 6th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) خواتین کے سوشل میڈیا اکائونٹس ہیک کرکے بھتہ طلب کرنے والا ملزم پکڑا گیا، ملزم نے خاتون سے 10 لاکھ بھتے کی رقم کا مطالبہ کیا تھا۔ کراچی میں گلشن معمار کے علاقے سے بھتہ خوری میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ایس ایس پی ایس آئی یو محمد عمران نے بتایا کہ ملزم خواتین کے اکائونٹس ہیک کرکے ہراساں اور بھتہ طلب کرتا تھا۔محمد عمران نے کہاکہ ملزم تھانہ گلشن معمار میں بھتے کے مقدمے میں مطلوب تھا، ملزم نے خاتون سے 10 لاکھ بھتے کی رقم کا مطالبہ کیا تھا۔ملزم سے بھتے میں استعمال ہونے والا موبائل فون برآمد کرلیا گیا ہے اور ملزم کی شناخت اسامہ کے نام سے ہوئی۔ ایس ایس پی ایس آئی یو نے بتایا کہ گرفتار ملزم کے خلاف ایس آئی یو میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے انتخابات 2026 کے لیے نیا میڈیا ضابطہ اخلاق جاری کر دیا، پالیسی کا مقصد انتخابی عمل میں شفافیت، غیرجانبداری اور ذمہ دارانہ صحافتی روایات کو یقینی بنانا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق تمام میڈیا اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ انتخابی کوریج کے دوران مکمل غیرجانبداری کا مظاہرہ کریں اور ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد کریں۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پولنگ اسٹیشن کے اندر صرف مجاز میڈیا نمائندوں کو کوریج کی اجازت ہوگی تاہم پولنگ بوتھ کے اندر ووٹنگ کی خفیہ کارروائی کی کسی بھی قسم کی ریکارڈنگ یا فوٹوگرافی سختی سے ممنوع ہوگی۔
الیکشن کمیشن نے پولنگ ختم ہونے سے قبل کسی بھی قسم کے ایگزٹ پول، نتائج یا رجحانات نشر کرنے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ نفرت انگیز، اشتعال انگیز یا فرقہ وارانہ مواد نشر کرنے سے گریز کرنے کی تاکید کی ہے۔
اسی طرح غلط، غیر مصدقہ یا گمراہ کن معلومات نشر کرنا بھی ممنوع قرار دیا گیا۔تمام امیدواروں کو انتخابی کوریج میں مساوی اور منصفانہ نمائندگی دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر متعلقہ میڈیا ادارے کی ایکریڈیٹیشن منسوخ کی جا سکتی ہے اور قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔
کمیشن نے تمام میڈیا اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ انتخابی ضابطہ اخلاق پر مکمل عمل درآمد یقینی بنائیں تاکہ انتخابی عمل کے اعتماد اور شفافیت کو برقرار رکھا جا سکے۔