سوشل میڈیا پر خودکش حملے کی دھمکی، افغان شہری پر امریکا میں فرد جرم عائد کردی گئی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, December 2025 GMT
امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر فورٹ ورتھ میں ایک افغان شہری پر خودکش حملے اور بم بنانے کی دھمکی دینے کے الزام میں فردِ جرم عائد کردی گئی۔
30 سالہ محمد داؤد الکزئی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ویڈیوز میں مبینہ طور پر امریکیوں کو قتل کرنے اور طالبان سے وفاداری کا دعویٰ کیا تھا۔
امریکی حکام کے مطابق ملزم بائیڈن انتظامیہ کے ’آپریشن ایلیز ویلکم‘ پروگرام کے تحت امریکا آیا تھا۔ ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ فورٹ ورتھ اس کا ممکنہ ہدف ہو سکتا تھا۔
عدالت نے ملزم کو ابتدائی پیشی تک حراست میں رکھنے کا حکم دیا ہے اور قصوروار ثابت ہونے پر اسے 5 سال تک قید ہو سکتی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
واشنگٹن میں افغان شہری کی فائرنگ، عدالت میں ملزم کا حیران کن مؤقف سامنے آگیا
واشنگٹن میں افغان شہری کی فائرنگ، عدالت میں ملزم کا حیران کن مؤقف سامنے آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 December, 2025 سب نیوز
واشنگٹن (آئی پی ایس) واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ کے واقعے میں نیشنل گارڈ کے ایک اہلکار کو ہلاک اور دوسرے کو زخمی کرنے کے الزام میں گرفتار افغان شہری نے عدالت میں تمام الزامات تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق 29 سالہ رحمان اللّٰہ لکنوال کو اسپتال میں زیرِ علاج ہونے کے باعث ویڈیو لنک کے ذریعے مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا، جہاں اس نے اپنے اوپر عائد الزامات کو رد کردیا۔ دورانِ سماعت وہ شدید تکلیف کے باعث آنکھیں بند کیے رکھا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرآٹھ جنگیں رکوائیں ہر جنگ پر نوبل انعام ملنا چاہیے لیکن میں لالچی نہیں بننا چاہتا، ٹرمپ آٹھ جنگیں رکوائیں ہر جنگ پر نوبل انعام ملنا چاہیے لیکن میں لالچی نہیں بننا چاہتا، ٹرمپ ٹرمپ انتظامیہ نے 19 ممالک کے تارکین وطن کی امیگریشن درخواستیں روک دیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کم عمر بچوں کو سمارٹ کارڈ، موٹرسائیکل ڈرائیونگ لائسنس کے اجراکا اعلان برآمدات میں اضافے پر مبنی معاشی ترقی کیلئے عملی اقدامات اٹھا رہے ہیں، وزیراعظم پی ٹی آئی کا صوابی انٹرچینج پراحتجاج، موٹروے بند کردی عمران خان سے ملاقات بہنوں کا حق تھا جو مل گیا، جیل میں سیاسی ملاقاتیں ممکن نہیں ہیں، فیصل واوڈاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم