ٹرمپ کانگو اور روانڈا کے امن معاہدے کی میزبانی کرینگے
اشاعت کی تاریخ: 3rd, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی میں روانڈا اور جمہوریہ کانگو کے صدور جمعرات کے روز واشنگٹن میں امن معاہدے پر دستخط کریں گے، جس کا مقصد خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور مسلح جھڑپوں کا خاتمہ ہے۔ وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ نے بتایا کہ امریکی صدر نے خود ثالثی کی ہے۔ اس سے قبل جون میں دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے وائٹ ہاؤس میں ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے، لیکن اس کے باوجود خطے میں تشدد جاری رہا اور فریقین ایک دوسرے کو قصور وار ٹھہراتے رہے۔ روانڈا کے صدر پال کاگامے نے گزشتہ ہفتے الزام لگایا کہ کانگو کی حکومت معاہدے پر دستخط میں تاخیر کر رہی ہے۔ معدنی وسائل سے مالا مال یہ خطہ 3دہائیوں سے مسلح تنازعات کا شکار ہے جس میں لاکھوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ رواں سال جنوری میں روانڈا کے حمایت یافتہ مسلح گروہ ایم 23 نے وسیع علاقوں پر قبضہ کر لیا تھا، جن میں گوما اور بوکاوو جیسے اہم شہر شامل ہیں۔ روانڈا نے اپنے فوجی اقدامات کے خاتمے کو کانگو کی جانب سے تخریبی تنظیم ایف ڈی ایل آر کی سرگرمیوں کے خاتمے سے مشروط کیا ہے جو 1994 ء کی روانڈا نسل کشی سے منسلک ہے۔کانگو کے صدر فیلکس تشی سیکیدی کی ترجمان ٹینا سلاما کے مطابق صدر واشنگٹن جا رہے ہیں جہاںروانڈا کے ساتھ امن معاہدے کی توثیق کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ معاہدے پر عمل کے لیے ملک کی خودمختاری کا احترام اور روانڈا کے دستوں کا کانگوکے علاقوں سے انخلا ضروری ہے۔ روانڈا کے وزیر خارجہ اولیویئر ندھونگیرہے نے بھی صدر کاگامے کے دورئہ واشنگٹن کی تصدیق کی ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: معاہدے پر روانڈا کے
پڑھیں:
سعودی عرب اور روس کے درمیان ویزا فری سروس مطاہدہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ریاض: سعودی عرب اور روس کے درمیان 90 دن کے باہمی ویزا فری سفر کا تاریخی معاہدہ طے پاگیاہے۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودیہ اور روس نے پیر کے روز ایک اہم اور تاریخی معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔اس معاہدے کے تحت دونوں ممالک کے شہری اب 90 دن کے لیے ویزا کے بغیر ایک دوسرے کے ملک کا سفر کر سکیں گے۔ اس فیصلے کا مقصد سیاحت، کاروبار اور ثقافتی تبادلوں کو فروغ دینا ہے۔ یہ معاہدہ سعودی اورروسی انویسٹمنٹ اور بزنس فورم کے دوران ریاض میں طے پایا۔
تاریخی معاہدے کی تقریب میں سعودی وزیرِ توانائی اور مشترکہ کمیٹی کے سربراہ شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان، اور روس کے نائب وزیراعظم الیگزینڈر نوواک نے شرکت کی۔معاہدے پر باقاعدہ دستخط سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور روسی نائب وزیراعظم نے کیے۔جس کے تحت تمام قسم کے پاسپورٹس (سفارتی، خصوصی اور عام) رکھنے والے شہری ویزا کے بغیر سفر کر سکیں گے۔اس ویزے پر صرف سفر کا مقصد سیاحت، کاروبار یا اہل خانہ اور دوستوں سے ملاقات ہو سکتا ہے۔
دونوں ممالک کے شہری ایک کیلنڈر سال میں مسلسل یا متعدد بار مجموعی طور پر 90 دن تک قیام کر سکیں گے۔یہ معاہدہ دونوں حکومتوں کے اس عزم کی علامت ہے کہ وہ سفری پابندیاں کم کریں اور باہمی روابط میں اضافہ کریں۔تاہم اس ویزا فری سہولت کا اطلاق ملازمت، تعلیم، حج یا عمرہ کے لیے نہیں ہوگا اور اس ویزے کی معیاد ایک سال میں صرف 90 دن ہوگی۔