اسکاٹ لینڈ : ایڈنبرگ ائرپورٹ کے آئی ٹی سسٹم میں خرابی ‘فلائٹ آپریشن متاثر
اشاعت کی تاریخ: 6th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ایڈنبرگ (انٹرنیشنل ڈیسک) اسکاٹ لینڈ کے ایڈنبرگ ائرپورٹ میں آئی ٹی سسٹم کی خرابی سے فلائٹ آپریشن متاثر ہو گیا۔ ائر پورٹ انتظامیہ کے مطابق پروازوں کی تاخیر اور شیڈول میں شدید خلل تاحال برقرار ہے۔ ہنگامی حالات کے پیش نظر متعدد پروازیں منسوخ بھی کر دی گئیں۔ برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق 27 جانے والی اور 11 آنے والی پروازیں متاثر ہوئیں، کئی پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں، طیارے رن وے پر روک دیے گئے۔ متاثرہ پروازوں میں کچھ بین الاقوامی پروازیں بھی شامل ہیں، کچھ گھنٹوں کی معطلی کے بعد پروازیں جزوی طور پر بحال ہو گئیں۔ائرپورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسافروں کو ائرپورٹ آنے سے قبل اپنی ائر لائن سے رابطے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ائرپورٹ ٹیمیں مسئلہ مکمل حل کرنے کے لیے مسلسل کام کر رہی ہی۔انتظامیہ کے مطابق آئی ٹی سسٹم میں خرابی کا سبب کلاؤڈ فئیر نہیں، کچھ پروازوں کاراستہ تبدیل کر کے دیگر ائرپورٹس پر بھی لینڈنگ کروائی گئی۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی: وائرل انفیکشنز سے متاثر مریضوں کی تعداد میں اضافہ
---فائل فوٹوشہرِ قائد کراچی میں وائرل انفیکشن تیزی سے پھیل رہا ہے۔
کراچی کے اسپتالوں میں وائرل انفیکشنز سے متاثر مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔
ڈاکٹرز کے مطابق بچوں میں نزلہ اور کھانسی شدت اختیار کرنے سے نمونیا کی شکل اختیار کر رہا ہے۔
دوسری جانب سندھ کے متعدد شہروں میں ڈینگی کے وار بھی جاری ہیں۔
حیدرآباد میں ڈینگی سے 7 سال کی بچی انتقال کر گئی جس کے بعد رواں برس صوبے میں ڈینگی سے اموات کی تعداد 39 ہوگئی ہے۔
محکمۂ صحت سندھ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ میں ڈینگی کے مزید 173 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔