data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جما عت اھلسنّت پاکستان کراچی کے امیرعلامہ سید شاہ عبد الحق قادری نے کہا کہ سیدنا ابو بکر صدیق ؓکی پوری زندگی صداقت، اخلاص، جرأت اور وفاداری کا عظیم نمونہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ دور میں معاشرتی بے راہ رَوی اور اخلاقی انحطاط نے مسلمانوں کو کمزور کیا ہواہے۔سیدنا صدیقِ اکبرؓ کی زندگی اتحاد، ایثار اور تقویٰ کا درس دیتی ہے، جسے اپنا کر مسلمان اپنا کھویا ہوا وقار دوبارہ حاصل کرسکتے ہیں۔ اسلام کی تاریخ میں کوئی شخصیت ایسی مثال پیش نہیں کرتی جس نے اسلام کے ابتدائی دور میں ایسے غیر متزلزل عزم کے ساتھ حضور نبی کریم ؐکا ساتھ دیا ہو۔ انہوں نے میمن مسجد مصلح الدین گارڈں جوڑیا بازار میں جمعہ کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

اسلام آباد ،وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے جمہوریہ ترکیہ کے وزیر برائے توانائی و قدرتی وسائل الپ ارسلان بائراکتار ملاقات کررہے ہیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251203-1-6

سیف اللہ

متعلقہ مضامین