جوڑیابازار سے اسمگل شدہ چھالیہ اور سگریٹ بر آمد
اشاعت کی تاریخ: 6th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان رینجرز سندھ اور کسٹم انفورسمنٹ نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے جوڑیا بازار سے بھاری مقدار میں اسمگل شدہ چھالیہ اور سگریٹ بر آمد کرلیے۔ برآمد شدہ چھالیہ اور سگریٹ کو گوداموں اور دوکانوں میں چھپایا گیا تھا۔ ترجمان رینجرزکے مطابق پاکستان رینجرز سندھ کی جانب سے اسمگلنگ کے مکمل خاتمے تک آپریشن کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ترجمان کے مطابق برآمد شدہ اشیاء کو 3 مزدا ٹرکوں اور شہزور کے ذریعے مزید قانونی کارروائی کے لیے کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔رینجرزنے عوام سے اپیل کی ہے کہ جرائم اور اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
آسٹریلوی وزیرِ دفاع کے دورئہ جاپان کا اعلان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کینبرا (انٹرنیشنل ڈیسک) آسٹریلیا کے وزیرِ دفاع رچرڈ مارلس ہفتے کے روز جاپان کے دورے میں اپنے جاپانی ہم منصب شنجیرو کوئزومی سے ملاقات کریں گے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق وزیر دفاع کے دفتر نے بتایا کہ ملاقات میں دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر بات چیت کی جائے گی۔ آسٹریلوی حکام کا کہنا ہے کہ وہ جاپان کی وزیراعظم سانائے تاکائچی کی نئی حکومت کے ساتھ ابتدائی سطح پر روابط قائم کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے پاس ہمارے خطے کے لیے مشترکہ وژن ہے اور وہ بڑھتے ہوئے پیچیدہ عالمی چیلنجز کا مل کر مقابلہ کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔