شہزاد اکبر اشتہاری ملزم قرار‘ وارنٹ جاری
اشاعت کی تاریخ: 6th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈسٹرکٹ کورٹ نے متنازع ٹوئٹس کیس میں پی ٹی آئی رہنما مرزا شہزاد اکبر کو اشتہاری ملزم قرار دے دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ محمد عباس شاہ نے احکامات جاری کیے۔ عدالت نے مرزا شہزاد اکبر
کو اشتہاری قرار دینے کا حکم دیتے ہوئے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیے۔ عدالت نے کہا کہ مرزا شہزاد اکبر متعدد بار طلب کرنے کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ مرزا شہزاد اکبر کے خلاف مقدمے کا چالان بھی عدالت میں جمع کرایا جا چکا ہے۔ مرزا شہزاد اکبر کے خلاف ٹوئٹر پر متنازع بیانات کی بنیاد پر مقدمہ درج ہے۔ واضح رہے کہ این سی سی آئی اے نے مرزا شہزاد اکبر کے خلاف جولائی2025ء میں مقدمہ درج کیا تھا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: مرزا شہزاد اکبر
پڑھیں:
واشنگٹن میں بم نصب کرنے والا ملزم گرفتار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) ایف بی آئی نے 6 جنوری 2021 ء کو واشنگٹن میں کیپٹل پر حملے سے ایک رات پہلے بم نصب کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ اٹارنی جنرل پام بونڈی نے گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ 30 سالہ ملزم کا نام برائن کول جونیئر ہے اور وہ وڈ برج ورجینیا میں والدین کے ساتھ رہتا ہے۔حکام نے 5 جنوری کو ملزم کے ڈیموکریٹک نیشنل کمیٹی اور ری پبلکن ہیڈ کوارٹرز کی عمارت کے باہر بم نصب کرنے کی وڈیو جاری کی تھی اور نشاندہی پر 5 لاکھ ڈالر انعام کا اعلان کر رکھا تھا۔واضح رہے کہ حکام نے دونوں بم ناکارہ بنادیے تھے۔