برطانیہ: 60 ڈلیوری رائیڈرز کو ملک بدری کا سامنا
اشاعت کی تاریخ: 6th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانیہ میں 60 ڈلیوری رائیڈرز کو ملک بدری کا سامنا ہے، جو غیر قانونی طور پر کام کرتے ہوئے پکڑے گئے تھے۔ یہ اقدام امیگریشن کی سخت نگرانی کے بعد کیا گیا۔ ہوم آفس نے بتایا کہ گزشتہ ماہ پورے ملک میں 171 افراد کو گرفتار کیا گیا،جن میں چینی شہری بھی شامل تھے، جو سولی ہل کے ایک ریستوران میں کام کر رہے تھے۔ مشرقی لندن میں بنگلا دیشی اور بھارتی رائیڈرز اور نوریچ میں بھارتی ڈلیوری رائیڈرز بھی شامل تھے۔ یہ اقدام اس وقت سامنے آیا جب برطانوی حکام غیر قانونی کام کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
آسٹریلیا: گاڑی اور موٹر سائیکل کے تصادم میں 2 افرادہلاک‘ 2 زخمی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کینبرا (انٹرنیشنل ڈیسک) آسٹریلیا کی ریاست وکٹوریہ کے شہر میلبورن میں گاڑی اور موٹر سائیکل کے تصادم میں 2 افراد ہلاک اور2 زخمی ہوگئے۔ مقامی پولیس نے بتایا ہے کہ حادثہ رات کو تقریباً 9 بجے مینٹون میں ہائی وے پر پیش آیا، جووسطی میلبورن سے تقریباً 20 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ حادثے میں موٹر سائیکل پر سوار مرد اور خاتون کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں مرد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔حادثے میں گاڑی میں سوار خاتون ہلاک اور ڈرائیور زخمی ہو گیا۔ پولیس کی جانب سے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہے۔