Jasarat News:
2025-12-06@00:29:33 GMT

افغانستان : گاڑی دریا میں گرنے سے 4 افراد جاں بحق‘ 2 زخمی

اشاعت کی تاریخ: 6th, December 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کابل (انٹرنیشنل ڈیسک) افغانستان کے صوبے بدخشاں میں گاڑی دریا میں گرنے سے4 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق صوبائی پولیس کے ترجمان احسان اللہ کامگار نے بتایا ہے کہ حادثہ رات کے وقت ضلع راغستان میں اس وقت پیش آیا جب گاڑی لاپروائی سے چلانے کے باعث بے قابو ہو کر ر دریا میں جا گری جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔واقعے کے بعد زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا،جب کہ تحقیقات شروع کردی ہے۔

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

آسٹریلیا: گاڑی اور موٹر سائیکل کے تصادم میں 2 افرادہلاک‘ 2 زخمی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کینبرا (انٹرنیشنل ڈیسک) آسٹریلیا کی ریاست وکٹوریہ کے شہر میلبورن میں گاڑی اور موٹر سائیکل کے تصادم میں 2 افراد ہلاک اور2 زخمی ہوگئے۔ مقامی پولیس نے بتایا ہے کہ حادثہ رات کو تقریباً 9 بجے مینٹون میں ہائی وے پر پیش آیا، جووسطی میلبورن سے تقریباً 20 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ حادثے میں موٹر سائیکل پر سوار مرد اور خاتون کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں مرد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔حادثے میں گاڑی میں سوار خاتون ہلاک اور ڈرائیور زخمی ہو گیا۔ پولیس کی جانب سے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہے۔

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار

متعلقہ مضامین

  • واشنگٹن میں بم نصب کرنے والا ملزم گرفتار
  • امریکی فوج کا ایک اور منشیات بردار کشتی پر حملہ‘ 4 افراد ہلاک
  • آسٹریلوی وزیرِ دفاع کے دورئہ جاپان کا اعلان
  • جرمنی میں کم اجرت پر کام کرنے والوں کی تعداد 63 لاکھ سے متجاوز
  • جرمن صدر کا دورئہ برطانیہ شاہ چارلس سوم سے ملاقات
  • سعودی ولی عہد اور اطالوی وزیر اعظم کی ملاقات‘ علاقائی اور عالمی مسائل پر گفتگو
  • آسٹریلیا: گاڑی اور موٹر سائیکل کے تصادم میں 2 افرادہلاک‘ 2 زخمی
  • نیوزی لینڈ: چور نے ہزاروں ڈالر کا لاکٹ نگل گیا
  • جرمنی نے بیلسٹک میزائل روکنے والا فضائی نظام نصب کردیا