پشاور، گھر میں گیس سلنڈر کا دھماکا، 4 افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 4th, December 2025 GMT
ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور انہیں لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا۔ زخمیوں کی شناخت وارث (38 سال)، مسماۃ ش (30 سال)، یوسف (4 سال) اور اسد (3 سال) کے نام سے ہوئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور میں ایک گھر میں گیس سلنڈر پھٹ گیا جس میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پشاور میں ناساپہ چارسدہ روڈ پر وارث نامی شہری کے گھر میں سلنڈر پھٹنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں 4 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر غیور مشتاق خان کی ہدایت پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینسز اور میڈیکل ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پہنچیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور انہیں لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا۔ زخمیوں کی شناخت وارث (38 سال)، مسماۃ ش (30 سال)، یوسف (4 سال) اور اسد (3 سال) کے نام سے ہوئی ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
نمل یونیورسٹی اسلام آباد میں زورداردھماکا،4 افراد زخمی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251203-08-1
اسلام آباد(نمائندہ جسارت) نمل یونیورسٹی اسلام آباد میں زوردار دھماکے سے خوف و ہراس پھیل گیا اور یونیورسٹی میں بھگدڑ مچ گئی۔سیکورٹی حکام کے مطابق دھماکا سلنڈر پھٹنے سے ہوا جس میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر ایچ نائن میں واقع نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز ( نمل ) میں سلنڈر دھماکا ہوا ہے۔