کوہاٹ میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے باعث 4 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 4th, December 2025 GMT
پشاور:
کوہاٹ لاچی بازار کے قریب 2 گروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرتے ہوئے لاچی اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ شدید زخمیوں کو تشویشناک حالت کے باعث کوہاٹ کے ڈی اے اسپتال ریفر کر دیا گیا۔
فائرنگ سے حسن، ظاہر زمان، غفور اور معمور جاں بحق جبکہ اعجاز اور حماد زخمی ہوئے۔
پولیس کی بھاری نفری بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، پولیس فائرنگ کے واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے فرار ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔اسپیشل انویسٹی گیشن (ایس آئی ایو) نے دعویٰ کیا ہےکہ گلشنِ معمار، عمر بروہی گوٹھ میں گرفتار ڈاکوؤں کی نشاندہی پر ان کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپا مارا تو ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ایس آئی یو کا کہنا ہے کہ فائرنگ کےدوران ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔13 جولائی کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں بینک کے باہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان ڈاکٹر آکاش جاں بحق ہوگیا تھا جب کہ ملزمان بینک سے نکالے گئے 50 لاکھ روپے میں سے 25 لاکھ لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں پولیس نے تفتیشی رپورٹ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں جمع کرائی تھی جس میں واردات میں نامعلوم خاتون کے ملوث ہونے کاانکشاف بھی کیا گیا تھا۔پولیس نے بتایا تھا کہ کلفٹن تین تلوار کے قریب ڈکیتی واردات کے دوران ڈاکٹر آکاش کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے واقعے میں گرفتار ملزمان کے بینکوں کے باہر رقم چھیننے اور تاجر کو لوٹنے کے واقعات میں ملوث ہیں۔