پشاور: چارسدہ روڈ پر گھر میں سلنڈر دھماکا، 4 افراد جھلس گئے
اشاعت کی تاریخ: 4th, December 2025 GMT
پشاور (ویب ڈیسک) پشاور کے نواحی علاقے میں سلنڈر دھماکے سے میاں بیوی اور دو بچے جھلس کر زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق چارسدہ روڈ پشاور میں گھر پر کھانا بنانے کے دوران سلنڈر میں زور دار دھماکا ہوا، جس سے وارث خان اس کی اہلیہ اور دو بچے جھلس گئے۔
ریسکیو اہلکاروں کی میڈیکل ٹیم نے موقع پر پہنچ کر طبی امداد فراہم کی اور زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
مردان: گھر سے خاتون سمیت 3 افراد کی لاشیں برآمد
مردان: خیبرپختونخوا کے ضلع مردان کے علاقے شیخ ملتون سیکٹر بی میں ایک گھر سے خاتون سمیت تین افراد کی لاشیں برآمد ہونے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع موصول ہوتے ہی میڈیکل ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور پولیس کی موجودگی میں کارروائی کا آغاز کیا گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق تینوں لاشوں کو قانونی کارروائی اور ضروری معائنے کے لیے مردان میڈیکل کمپلیکس (ایم ایم سی) اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت جلال، زوجہ جلال اور مصطفیٰ کے ناموں سے ہوئی ہے۔
واقعے کی وجوہات فوری طور پر سامنے نہیں آسکیں، جبکہ پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم اور تفتیشی عمل مکمل ہونے کے بعد واقعے کی اصل نوعیت واضح ہو سکے گی۔
پولیس اور متعلقہ ادارے مختلف پہلوؤں سے واقعے کا جائزہ لے رہے ہیں، جبکہ اہلِ علاقہ میں واقعے کے بعد تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔