پشاور: چارسدہ روڈ پر گھر میں سلنڈر دھماکا، 4 افراد جھلس
اشاعت کی تاریخ: 4th, December 2025 GMT
پشاور کے نواحی علاقے میں سلنڈر دھماکے سے میاں بیوی اور دو بچے جھلس کر زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق چارسدہ روڈ پشاور میں گھر پر کھانا بنانے کے دوران سلنڈر میں زور دار دھماکا ہوا، جس سے وارث خان اس کی اہلیہ اور دو بچے جھلس گئے۔ ریسکیو اہلکاروں کی میڈیکل ٹیم نے موقع پر پہنچ کر طبی امداد فراہم کی اور زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
نمل اسلام آباد میں گیس لیکج کے باعث دھماکا، نائب قاصد سمیت 4 افراد زخمی
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر ایچ نائن میں قائم نمل یونیورسٹی میں گیس لیکج کے باعث دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔
دھماکے کے باعث طلبہ اور اسٹاف میں شدید خوف کی فضا پیدا ہوگئی۔ دھماکے کی آواز سنتے ہی عمارت میں بھگدڑ مچ گئی جبکہ ریسکیو 1122 کی متعدد ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔
ابتدائی معلومات کے مطابق گیس کے اخراج کے بعد اچانک آگ لگی جو چند ہی لمحوں میں قریبی حصوں تک پھیل گئی۔ ریسکیو اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ بجھا دی اور مزید نقصان سے بچاؤ ممکن بنایا۔
رپورٹ کے مطابق کسی کلاس روم میں گیس کا پائپ لیک تھا، اور کلاس روم بند تھا، نائب قاصد نے جب کلاس روم کھول کر سوئچ آن کیا تو دھماکا ہوگا۔ حادثے کے نتجے میں نائب قاصد بری طرح جھلس گیا ہے۔
حادثے میں 4 افراد زخمی ہوئے، جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ حکام نے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسلام اباد دھماکا زخمی گیس لیکج نمل وی نیوز