فیصل ایدھی کے تعاون سے این آئی سی ایچ میں میڈیکل ٹاور تعمیرکرینگے
اشاعت کی تاریخ: 6th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اعلان کیا ہے کہ ان کی حکومت، فیصل ایدھی کے تعاون سے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ (این آئی سی ایچ) میں 1 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی لاگت سے ایک میڈیکل ٹاور تعمیر کرے گی۔ اس رقم میں سے 1 کروڑ ڈالر پہلے ہی حاصل کیے جا چکے ہیں جبکہ باقی 70 لاکھ ڈالر صوبائی حکومت فراہم کرے گی۔انہوں نے یہ اعلان نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیو ویسکولر ڈیزیزز (این آئی سی وی ڈی) کے نئے ایمرجنسی بلاک کی افتتاحی تقریب کے دوران کیا۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے افتتاحی تختی کی نقاب کشائی کی۔ تقریب میں وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو، ایگزیکٹو ڈائریکٹر این آئی سی وی ڈی پروفیسر طاہر صغیر، پیشنٹ ایڈ فاونڈیشن کے مشتاق چھاپڑا، سائبر نائف کے پروفیسر طارق محمود، شبیر دیوان اور دیگر شریک تھے۔این آئی سی ایچ کا نیا میڈیکل ٹاور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے بتایا کہ فیصل ایدھی نے انہیں این آئی سی ایچ میں 1 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی لاگت سے میڈیکل ٹاور تعمیر کرنے کے منصوبے سے آگاہ کیا جس میں سے 1 کروڑ ڈالر پہلے ہی حاصل ہو چکے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے فوری طور پر یقین دہانی کرائی کہ اس منصوبے کو کابینہ میں پیش کیا جائے گا تاکہ باقی 70 لاکھ ڈالر کی منظوری لی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ “یہ ظاہر کرتا ہے کہ مخیر حضرات اور صحت کے ماہرین کے ساتھ ہمارے شراکت داری کے ذریعے پیش رفت ہو رہی ہے
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ا ئی سی ایچ لاکھ ڈالر
پڑھیں:
ارشد ندیم کی قیادت میں پاکستانی دستے کی کامن ویلتھ گیمز کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں شاندار شرکت
اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں 23ویں کامن ویلتھ گیمز کا آغاز شاندار اور رنگا رنگ افتتاحی تقریب سے ہوگیا، جہاں اولمپک چیمپئن ارشد ندیم کی قیادت میں پاکستانی دستے نے قومی پرچم کے ساتھ باوقار انداز میں مارچ پاسٹ کیا۔ پاکستان ایونٹ میں 6 مختلف کھیلوں میں حصہ لے گا اور تمغوں کی سب سے زیادہ امید ارشد ندیم سے وابستہ ہے۔
اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں 23ویں کامن ویلتھ گیمز کا آغاز جمعرات کو ہائیڈرو ایرینا میں ایک شاندار، رنگا رنگ اور منفرد افتتاحی تقریب سے ہوا، جس نے اسکاٹ لینڈ کی بھرپور ثقافتی روایات کو جدید انداز میں پیش کرتے ہوئے گیمز کی تاریخ کی یادگار افتتاحی تقریبات میں اپنا مقام بنا لیا۔
یہ بھی پڑھیے کامن ویلتھ گیمز میں ارشد ندیم ایک بار پھر تاریخ دہرانے کے لیے پرعزم
افتتاحی تقریب میں سینکڑوں کھلاڑیوں، آفیشلز اور شائقین نے شرکت کی۔ موسیقی، دلکش روشنیوں، جدید بصری اثرات اور فنکارانہ پرفارمنسز نے پورے ایرینا کو جشن کے رنگوں میں رنگ دیا، جبکہ دولتِ مشترکہ کے مختلف رکن ممالک سے آنے والے کھلاڑیوں کا پرتپاک خیرمقدم کیا گیا۔
27 رکنی پاکستانی دستہ اولمپک گولڈ میڈلسٹ اور عالمی ریکارڈ ہولڈر جیولن تھروور ارشد ندیم کی قیادت میں میدان میں داخل ہوا۔ مارچ پاسٹ کے دوران ارشد ندیم نے قومی پرچم تھام رکھا تھا۔ اس بار روایت سے ہٹ کر کھلاڑیوں کی پریڈ انگریزی حروفِ تہجی کے بجائے براعظموں کی بنیاد پر ترتیب دی گئی، جس کے تحت سب سے پہلے افریقی ممالک کے دستے اور اس کے بعد ایشیائی ممالک کے کھلاڑی میدان میں آئے۔
پاکستان کامن ویلتھ گیمز میں 6 مختلف کھیلوں میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرے گا، جن میں ایتھلیٹکس، باکسنگ، جمناسٹکس، جوڈو، لان بولز اور تیراکی شامل ہیں۔
قومی دستے کی سب سے بڑی امید ارشد ندیم ہیں، جنہوں نے اپنی غیرمعمولی کارکردگی اور عالمی سطح پر نمایاں کامیابیوں کے باعث ایک بار پھر پاکستان کے لیے تمغہ جیتنے کی توقعات کو مضبوط کر دیا ہے۔
ایک ہفتے سے زائد جاری رہنے والے ان کھیلوں میں دولتِ مشترکہ کے بہترین ایتھلیٹس مختلف مقابلوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں گے، جبکہ پاکستان خصوصاً ایتھلیٹکس اور باکسنگ میں نمایاں کامیابی حاصل کرکے اپنے تمغوں کی تعداد میں اضافہ کرنے کے عزم کے ساتھ میدان میں اترے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
23ویں کامن ویلتھ گیمز اسکاٹ لینڈ اولمپک چیمپئن ارشد ندیم کھیل گلاسگو