زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں مزید اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 4th, December 2025 GMT
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران ایک کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے اعداد وشمار کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 14 ارب 57 کروڑ 48 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔
مرکزی بینک نے بتایا کہ 28 نومبر کو ہفتے کے اختتام پر زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 19 ارب 58 کروڑ 85 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔
اسٹیٹ بینک نے مزید بتایا کہ کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب ایک کروڑ 37 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں جو مجموعی ذخائر کا حصہ ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: زرمبادلہ کے لاکھ ڈالر
پڑھیں:
حکومت نے تمام برآمدی اشیاء پر ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ سرچارج ختم کردیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251203-01-17
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے تمام برآمدی اشیاء پر ایکسپورٹ ڈیویلپمنٹ سرچارج ختم کردیا۔ ایف بی آر نے ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ سرچارج ختم کرنے کے حوالے سے اسٹیٹ بینک کو آگاہ کر دیا ہے۔ ایف بی آر کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک کو تمام بینکوں کو ایکسپورٹ ڈیویلپمنٹ سرچارج وصول کرنے سے روکنے کی درخواست کر دی گئی۔ اسٹیٹ بینک نے بھی تمام بینکوں کو برآمدی اشیاء پر ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ سرچارج وصولی سے روک دیا۔ اسٹیٹ بینک نے تمام بینکوں کے سربراہان اور فارن ایکسچینج ڈیلرز کو مراسلہ جاری کر دیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم شہباز شریف نے برآمدات پر نافذ ایکسپورٹ ڈیویلپمنٹ سرچارج فوری ختم کرنے کی ہدایت کی تھی۔