جولائی تا نومبر تجارتی خسارے میں 37.17 فیصد اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, December 2025 GMT
اسلام آباد:
رواں مالی سال 2025-26ء کے پہلے پانچ ماہ میں تجارتی خسارے اور درآمدات میں اضافہ ہوا جب کہ برآمدات میں کمی آگئی۔
وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال جولائی تا نومبر تجارتی خسارے میں 37.17 فیصد اضافہ ہوا اور تجارتی خسارہ 15 ارب 46 کروڑ 90 لاکھ ڈالر پر پہنچ گیا۔
ادارہ شماریات کے مطابق نومبر میں سالانہ بنیاد پر تجارتی خسارہ 32.
رپورٹ کے مطابق جولائی تا نومبر درآمدات 13.26 فیصد بڑھ کر 28 ارب 31 کروڑ 30 لاکھ ڈالر رہیں جبکہ نومبر میں درآمدات 5 ارب 25 کروڑ 30لاکھ ڈالر رہیں۔
ادارہ شماریات کے مطابق جولائی تا نومبر برآمدات 6.39 فیصد کم ہو کر 12 ارب 84 کروڑ 40 لاکھ ڈالر رہیں، نومبر میں سالانہ بنیاد پر برآمدات میں 15.35 فیصد اور ماہانہ بنیاد پر 15.80فیصد کمی واقع ہوئی جبکہ نومبر میں برآمدات 2 ارب 39کروڑ 80لاکھ ڈالر رہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: جولائی تا نومبر لاکھ ڈالر رہیں بنیاد پر کے مطابق
پڑھیں:
رواں مالی سال کے دوران زرعی شعبے کی شرح نمو 2.9 فیصد، رقبہ کم ہونے کے باوجود پیداوار بہتر رہی
رواں مالی سال26-2025 کے دوران زرعی شعبے کی شرح نمو 2.9 فیصد رہی اور قابل کاشت رقبہ 3.6 فیصد کم ہونے کے باوجود پیداوار بہتر رہی اور اہم فصلوں کی مجموعی پیداوار میں 0.6 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
قومی اقتصادی سروے 26-2025 کے اہم نکات کے مطابق گندم کاشت رقبہ 4.4 فیصد اور پیداوار4.3 فیصد بڑھ کر 2 کروڑ 96 لاکھ ٹن رہی۔
مالی سال 26-2025 کے دوران چاول کی پیداوار میں 2.8 فیصد اضافہ ہوگیا، گنے کی پیداوار میں 6.2 فیصد اضافہ ہوا اور مجموعی پیداوار8 کروڑ 94 لاکھ ٹن ریکارڈ کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق مکئی کی پیداوار میں 2.7 فیصد کمی آئی تاہم کاشت کا رقبہ گزشتہ سال کے برابر رہا، کپاس کی پیداوار میں بھی 0.5 فیصد کمی رہی اور کاشت کا رقبہ بھی 1.5 فیصد کم ہوگیا۔
دیگر فصلوں میں 2.4 فیصد نمواور پیداوار میں ریکارڈ 50.4 فیصد اضافہ ہوگیا، آلو کی پیداوار 27.6 فیصد، آم 11.6 فیصد اور کیلے کی پیداوار 30.8 فیصد بڑھ گئی۔
اسی طرح ہلدی کی پیداوار میں 25.1 فیصد مرچوں کی پیداوار میں 9.2 فیصد، کاٹن جننگ اور متفرق زرعی شعبوں کی شرح نمو صرف 0.1 فیصد رہی اور لائیو اسٹاک شعبے کی شرح نمو 3.8 فیصد رہی۔