سعودی عرب نے پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر ڈپازٹ کی مدت میں مزید توسیع کردی
اشاعت کی تاریخ: 4th, December 2025 GMT
سعودی عرب کے ترقیاتی فنڈ (ایس ڈی ایف) نے مملکتِ سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کے لیے جمع کرائے گئے 3 ارب امریکی ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں ایک سال کی توسیع کردی۔
یہ رقم اسلامی جمہوریہ پاکستان کی جانب سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں جمع کرائی گئی ہے، جس کی مدت 8 دسمبر کو مکمل ہو رہی تھی۔
ڈپازٹ کی مدت میں یہ توسیع اسلامی جمہوریہ پاکستان کے لیے سعودی عرب کی جانب سے جاری تعاون کا تسلسل ہے، جو پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کو مضبوط بنانے اور ملک کی اقتصادی ترقی و بہتری میں مددگار ثابت ہوگی۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ 3 ارب ڈالر کا یہ ڈپازٹ ابتدائی طور پر 2021 میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں رکھا گیا تھا اور اس کے بعد سے اب تک مسلسل رول اوور کیا جاتا رہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews امریکی ڈالر ایس ڈی ایف پاکستان ڈپازٹ توسیع سعودی عرب وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امریکی ڈالر ایس ڈی ایف پاکستان ڈپازٹ توسیع وی نیوز پاکستان کے کے لیے کی مدت
پڑھیں:
سعودی عرب کا بڑا اعلان: فلسطین کے لیے 90 ملین ڈالر کی نئی گرانٹ
ریاض: سعودی عرب نے فلسطینی خزانے کی مالی مدد کے لیے 90 ملین ڈالر کی نئی گرانٹ فراہم کر دی ہے۔
یہ رقم عمان میں سعودی سفارت خانے میں وزیر منصوبہ بندی و بین الاقوامی تعاون اسطفان سلامہ نے سعودی سفیر برائے اردن و ریاستِ فلسطین کے غیر مقیم کمشنر شہزادہ منصور بن خالد بن فرحان آل سعود سے ملاقات کے دوران وصول کی۔
سعودی عرب کی یہ مالی امداد 2025 میں فلسطینی اتھارٹی کی مسلسل حمایت کا حصہ ہے۔
فلسطینی نائب صدر حسین الشیخ نے اپنے بیان میں کہا کہ سعودی گرانٹ مشکل معاشی حالات میں فلسطینی مالی استحکام کو مضبوط کرے گی۔ انہوں نے فلسطینی عوام کے حقوق کے لیے سعودی عرب کے مستقل اور مضبوط مؤقف کو بھی سراہا۔
اردن میں سعودی سفیر شہزادہ منصور بن خالد نے کہا کہ سعودی عرب فلسطینی عوام کے جائز حقوق اور آزاد ریاست کے قیام کی حمایت کے اپنے تاریخی مؤقف پر قائم ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ مالی معاونت فلسطینی حکومت کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں مدد دے گی اور صحت و تعلیم سمیت اہم شعبوں میں عوام کے مسائل کم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔