Jasarat News:
2025-12-01@19:49:29 GMT

دو ریاستی حل ہی تنازع کا واحد حل ہے: پوپ لیو

اشاعت کی تاریخ: 1st, December 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے کہا ہے کہ آزاد فلسطینی ریاست اسرائیل فلسطین تنازع کا واحد حل ہے۔

عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق ترکیے سے لبنان روانگی پر اتوار کے روز طیارے میں گفتگو کرتے ہوئے پوپ لیو نے کہا کہ رومن کیتھولک چرچ کی اعلیٰ قیادت کئی سال سے دو ریاستی حل کی حامی رہی ہے۔

عیسائیوں کے روحانی پیشوا نے کہا ہم سب جانتے ہیں اسرائیل دو ریاستی حل کو قبول نہیں کرتا، لیکن ہم دو ریاستی حل ہی کو اسرائیل فلسطین تنازع کا واحد حل سمجھتے ہیں۔

پوپ لیو نے مزید کہا کہ رومن کیتھولک چرچ کی اعلیٰ مرکزی قیادت ہولی سی نے 2015 ہی میں فلسطین کو ریاست تسلیم کر لیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق پوپ نے ویٹِیکن کے مؤقف کی توثیق کی ہے کہ اسرائیل اور فلسطینی عوام کے درمیان دہائیوں سے جاری تنازع کا واحد حل ایک فلسطینی ریاست کا قیام ہی ہے۔

پہلے امریکی نژاد پوپ نے ترکی سے لبنان کے سفر کے دوران اپنی پہلی فضائی پریس کانفرنس میں اطالوی زبان میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ’’ہم اسرائیل کے بھی دوست ہیں اور ہم دونوں فریقوں کے درمیان ثالثی کی آواز بننے کی کوشش کر رہے ہیں، جو ممکن ہے کہ انھیں سب کے لیے انصاف پر مبنی حل کے قریب لانے میں مدد دے۔‘‘

اسرائیل کے سب سے بڑے اتحادی امریکا نے بھی فلسطینی آزادی کی حمایت کا اشارہ دیا ہے، تاہم اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو تاحال فلسطینی ریاست کے قیام کے خلاف بیانات جاری کر رہے ہیں۔

پوپ نے کہا کہ انھوں نے اور ترک صدر طیب اردوان نے اسرائیل-فلسطین اور یوکرین-روس دونوں تنازعات پر گفتگو کی۔ پوپ لیو کے مطابق ترکی کا ان دونوں جنگوں کے خاتمے میں اہم کردار ہے۔

مرزا ندیم بیگ.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: تنازع کا واحد حل دو ریاستی حل پوپ لیو نے کہا

پڑھیں:

گزشتہ 2 سالوں میں اسرائیل نے اپنا وحشی اور خونخوار چہرہ دنیا پر واضح کردیا، سربراہ عرب لیگ

اپنے ایک خطاب میں احمد ابوالغیط کا کہنا تھا کہ تاریخ اسرائیلی قبضے کی بجائے، فلسطینی ریاست کے قیام کیجانب بڑھ رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عرب لیگ کے سربراہ احمد ابوالغیط نے صیہونی رژیم کے بے شمار مظالم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس رژیم نے اپنا وحشی اور مجرمانہ چہرہ واضح کر دیا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے دن کے موقع پر اپنے خطاب میں کیا۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو سالوں میں غاصب صیہونی رژیم قتل، تباہی اور قحط پھیلانے کا مرتکب ہوئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل ایک ایسی فوج میں تبدیل ہو چکا ہے جو کھنڈرات پر قبضے کرتی ہے اور معصوم بچوں کو نشانہ بناتی ہے۔ غزہ کی پٹی میں جو کچھ ہوا وہ کوئی عارضی جارحیت نہیں بلکہ ایک معاشرے کو مکمل طور پر تباہ کرنے اور فلسطینی ریاست کے قیام کی ہر امید کو ختم کرنے کی منظم کوشش تھی۔

تاہم فلسطینی عوام نے اپنی زمین سے وابستگی و استقامت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس وحشی درندے کا مقابلہ کیا اور اسے بین الاقوامی سطح پر بے مثال تنہائی میں لا کھڑا کیا۔ عرب لیگ کے سربراہ نے زور دیا کہ فلسطینی عوام کے ساتھ عالمی یکجہتی کا یہ دن، کوئی علامتی موقع نہیں بلکہ فلسطین کے معاملے پر انصاف کے حوالے سے بین الاقوامی عہد کی تجدید کا مرحلہ ہے۔ انہوں نے مغربی کنارے میں صیہونی جارحیت کے بارے میں واضح کیا کہ گزشتہ دو سالوں میں مغربی کنارے میں صیہونی جرائم کی شدت بھی بے مثال رہی۔ احمد ابو الغیط نے کہا کہ فلسطینی ریاست کے قیام کا منصوبہ ختم نہیں ہوا۔ 157 ممالک اس منصوبے کو تسلیم کر چکے ہیں۔ تاریخ اسرائیلی قبضے کی بجائے، فلسطینی ریاست کے قیام کی جانب بڑھ رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • دو ریاستی حل ہی اسرائیل فلسطین تنازع کے خاتمے کا واحد حل ہے، پوپ لیو
  • آزاد فلسطینی ریاست ہی واحد حل ہے، پوپ لیو کا دو ٹوک اعلان
  • آزاد فلسطینی ریاست اسرائیل فلسطین تنازع کا واحد حل ہے، پوپ لیو
  • گزشتہ 2 سالوں میں اسرائیل نے اپنا وحشی اور خونخوار چہرہ دنیا پر واضح کردیا، سربراہ عرب لیگ
  • بلاول بھٹو کا اسرائیل کو بھی تسلیم کرنے کیلئے دو ریاستی حل کیلئے فیصلہ کن اقدامات پر زور
  • فلسطین فلسطینیوں کا وطن ہے اور اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے، فلسطین فاؤنڈیشن
  • عالمی برادری فلسطین کے دو ریاستی حل کیلئے فیصلہ کن اقدامات کرے، بلاول بھٹو
  • عالمی برادری فلسطین کے دو ریاستی حل کیلئے فیصلہ کن اقدامات کرے: بلاول بھٹو زرداری
  • پاکستان نے اسرائیل کا فلسطینی سرزمین بشمول غزہ سے مکمل انخلا ضروری قرار دیدیا