بلاول بھٹو کا اسرائیل کو بھی تسلیم کرنے کیلئے دو ریاستی حل کیلئے فیصلہ کن اقدامات پر زور
اشاعت کی تاریخ: 29th, November 2025 GMT
فلسطینی عوام سے یکجہتی کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں سربراہ پیپلز پارٹی نے کہا کہ عالمی برداری غزہ میں جنگ بندی کو پائیدار و منصفانہ امن میں تبدیل کرے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عالمی برادری فلسطین کے دو ریاستی حل کیلئے فیصلہ کن اقدامات کرے۔ بلاول بھٹو زرداری نے فلسطینی عوام سے یکجہتی کے عالمی دن پر جاری کردہ پیغام میں کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام کیلئے غیر متزلزل حمایت جاری رکھے گا، پیپلز پارٹی فلسطینی عوام کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برداری غزہ میں جنگ بندی کو پائیدار و منصفانہ امن میں تبدیل کرے۔ چیئرمین پی پی نے کہا کہ فلسطین کو درپیش مصائب انسانیت کے اجتماعی ضمیر پر گہرا زخم ہیں، فلسطین میں معصوم جانوں کا ضیاع اور گھروں کی تباہی دنیا کیلئے ایک کال ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری اخلاقی جرأت، انصاف اور ہمدردی کے ساتھ اپنا کردار ادا کرے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: فلسطینی عوام نے کہا کہ کہ عالمی
پڑھیں:
گلگت بلتستان انتخابات کیلئے سیکیورٹی ہائی الرٹ، 13 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ
اویس کیانی: گلگت بلتستان میں ہونے والے انتخابات کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے وفاقی حکومت نے جامع سیکیورٹی پلان کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت مختلف سیکیورٹی اداروں کے ہزاروں اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق انتخابی عمل کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کیلئے پاک فوج، سول آرمڈ فورسز، پنجاب پولیس، اسلام آباد پولیس، پنجاب رینجرز، فرنٹیئر کور (ایف سی) اور جی بی اسکاؤٹس کے اہلکار فرائض سرانجام دیں گے۔
پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل
حکومتی منظوری کے بعد پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 220 اور انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت عمل میں لائی جائے گی۔
سیکیورٹی پلان کے تحت پاک فوج کے 985 جوان، پنجاب پولیس کے 6 ہزار اہلکار، اسلام آباد پولیس کے 1500 اہلکار، پنجاب رینجرز کے 2 ہزار جوان، ایف سی کے ایک ہزار اہلکار جبکہ جی بی اسکاؤٹس کے 1500 اہلکار انتخابی ڈیوٹی انجام دیں گے۔
غیر ملکی خاتون کے مبینہ اغوا کیس میں نیا موڑ، پولیس تفتیش میں اہم انکشافات
ذرائع کا کہنا ہے کہ حساس پولنگ اسٹیشنز اور اہم مقامات پر خصوصی سیکیورٹی انتظامات کیے جائیں گے تاکہ ووٹرز محفوظ ماحول میں اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں۔