موضوع: کیا اسرائیل جنگ بڑھانا چاہتا ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 30th, November 2025 GMT
تجزیہ ایک ایسا پروگرام ہے جس میں تازہ ترین مسائل کے بارے میں نوجوان نسل اور ماہر تجزیہ نگاروں کی رائے پیش کی جاتی ہے۔ آپکی رائے اور مفید تجاویز کا انتظار رہتا ہے۔ یہ پروگرام ہر اتوار کے روز اسلام ٹائمز پر نشر کیا جاتا ہے۔ متعلقہ فائیلیںتجزیہ انجم رضا کے ساتھ
موضوع: کیا اسرائیل جنگ بڑھانا چاہتا ہے؟
مہمان تجزیہ نگار: سید کاشف علی
میزبان: سید انجم رضا
پیشکش: آئی ٹائمز ٹی وی اسلام ٹائمز اردو
موضوعات و سوالات
لبنان اور فلسطین میں ہزاروں بار سیز فائر کی خلاف ورزی ؟ کیا اسرائیل جنگ بڑھانا چاہتا ہے؟
ڈاکٹر علی لاریجانی کا پاکستان کا اہم دورہ، کیا سعودیہ پاکستان ایران دفاعی معاہدہ خطہ کیلئے فائدہ مند ہے؟
جمعہ کے روز شیخ نعیم قاسم کا خطاب ہوا ہے، اس کو کس نظر سے دیکھتے ہیں ؟
سعودیہ نے اعلان کیا ہے کہ غزہ جنگ کی وجہ سے عمومی رائے عامہ میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے لہذا فی الحال اسرائیل کے تعلقات پر بات نہیں ہو سکتی، آپ کا تجزیہ؟
خلاصہ گفتگو و اہم نکات:
لبنان اور فلسطین میں گزشتہ ایک برس سے ا س رائ ی ل مسسلسل جارحیت کا ارتکاب کرتا آرہا ہے
ٹرمپ کے نام نہاد امن منصوبے کے باوجود یہ جارحیت جاری ہے
صیہونی حکومت نے گزشتہ ایک برس میں پانچ ہزار بار خلاف ورزیوں مین ڈیڑھ سو سے زائد لبنانی مسلمان شہید کئے ہیں
جب کہ ح ز ب ایک ذمہ دار تنظیم کی طرح معاہدے کی مکمل پابندی کررہا ہے
ہوتا یہ ہے کہ جب اس ر ائ یل کو جنگی شکست ہوتی ہے تو امریکہ سفارتی انداز میں اس کو بچانے کی کوشش کرتا ہے
حالیہ جنگ بندی بھی یک طرفہ ہے، اور صیہونی حکومت اس جنگ کو بڑھانا چاہتی ہے
صیہونی حکومت ابھی بھی توسیع پسندانہ عزائم رکھے ہوئے ہے
صیہونی حکومت لبنان میں بھی کشیدگی بڑھا کر اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنے کی کوشش میں ہے
صیہونی حکومت حکومت ایک ایسی یک طرفہ جنگ بندی چاہتی ہے جس میں اسے کھلی چھوٹ ملے
صیہونی حکومت کے غزہ میں ظلم و ستم کی بنا پہ مسل دنیا اور عرب دنیا کے عوام ا س رائ ل سے شدید نفرت کرتے ہیں
ابراہیم اکارڈ کسی بھی صورت میں غیو رعرب عوام کے لئے قابل قبول نہ ہوگا
سعودی عرب ابھی بھی دو ریاست حل کی بات کرتا ہے ، ابراہیم اکارڈ پہ سنجیدہ نہیں
لبنان میں ح ز ب اللہ بھی سیاسی انداز میں جدو جہد میں پھر اپنے قدم جمانے میں مصروف ہے
ح ز ب اسی لئے سب معاہدوں کی پابندی کررہی ہے
گزشتہ ایک برس سے ح ز ب نےن کوئی جنگی کاروائی نہیں کی، مگر صیہونی حکومت مسلسل جارحیت کررہی ہے
ح ز ب اللہ گزشتہ ایک برس سے صبر کا مظاہرہ کررہی ہے، لبنانی عوام میں اس کی پذیرائی ہوئی ہے
خطے کی موجودہ صورت حال میں ایران و پاکستان بھی ایک دوسرے کے لئے لازم ملزوم بن چکے ہیں
علی لاریجانی کا موجودہ دورہ پاک ایران تعلقات اور خطے کی بدلتی صورت حال میں بہت اہم ہے
پاکستان ایران و چین تعلقات میں بہت اہم کردار اداکرسکتا ہے
خصوصا ایران چین سے اسلحے کے حصول کے حوالے سے پاکستا ن کے کردار کو بہت اہم سمجھتا ہے
اسی طرح پاک ایران سرحد پہ دہشت گردوں کی سرکوبی کے لئے ایران پاکستان کے ساتھ مل کر کرنا چاہتا ہے
رہبر معظم کا پاکستان کے لئے نیک خواہشات اور دعاؤں کا پیغام پاکستان کے لئے خیرسگالی کے جذبے کا اظہار ہے
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ہے صیہونی حکومت گزشتہ ایک برس چاہتا ہے کے لئے
پڑھیں:
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے بعد پنشن میں بھی اضافہ
پشاور (نیوز ڈیسک) سرکاری ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری آگئی، پنشن میں 7 فیصد اضافہ یکم جولائی 2026 سے نافذ العمل ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے صوبائی سرکاری پنشنرز کے لیے ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے نیٹ پنشن میں 7 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
حکومتی اعلامیے میں کہا گیا کہ پنشن میں 7 فیصد اضافہ یکم جولائی 2026 سے نافذ العمل ہوگیا اور اس سے تمام صوبائی سرکاری پنشنرز مستفید ہو سکیں گے۔
محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں پنشن میں اضافے کے حوالے سے اہم نکات اور شرائط واضح کی گئی ہیں۔
جس میں کہا ہے کہ یہ 7 فیصد اضافہ 30 جون 2026 تک حاصل کردہ نیٹ پنشن کی بنیاد پر دیا جائے گا اور یکم جولائی 2026 یا اس کے بعد ریٹائر ہونے والے سرکاری ملازمین بھی اس 7 فیصد اضافے کے حقدار ہوں گے۔
یہ اضافہ فیملی پنشن اور کمپیشنٹ الاؤنس کے کیسز پر بھی یکساں طور پر لاگو ہوگا۔
اس کے علاوہ بیرون ملک مقیم صوبائی حکومت کے اہل پنشنرز بھی مقررہ شرائط و ضوابط کے تحت اس اضافے سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ 7 فیصد اضافہ پہلے سے ملنے والی کسی بھی “خصوصی اضافی پنشن” پر لاگو نہیں ہوگا۔
خیبرپختونخوا حکومت کے اس اقدام کو صوبے کے لاکھوں ریٹائرڈ ملازمین اور ان کے خاندانوں کے لیے موجودہ معاشی صورتحال میں ایک بڑا ریلیف قرار دیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں۔سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،فی تولہ نئی قیمت جانئے