یمن، ہمیشہ فلسطین و لبنان کے ساتھ کھڑا رہیگا، سربراہ انصار الله
اشاعت کی تاریخ: 30th, November 2025 GMT
عید الجلاء کی مناسبت سے اپنے ایک جاری بیان میں سید عبدالمالک الحوثی کا کہنا تھا کہ برطانیہ نے اپنے 128 سالہ قیام کے دوران قتل، قحط اور بیماریوں کے پھیلاؤ سمیت وسیع پیمانے پر مظالم ڈھائے۔ اسلام ٹائمز۔ رواں شب یمن کی مقاومتی تحریک "انصار الله" کے سربراہ "سید عبدالمالک الحوثی" نے کہا کہ یمنی قوم، صیہونی جارحیت کے مقابلے میں کبھی بھی فلسطین، لبنان اور امت مسلمہ کو تنہاء نہیں چھوڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم وعدہ الہی پر ایمان کی بنیاد پر صیہونی رژیم کے زوال پر محکم یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار یمن کے یوم آزادی "عید الجلاء" کے موقع پر ایک جاری بیان میں کیا۔ عید الجلاء، "عدن" سے آخری برطانوی فوجی کے انخلاء کی یاد دلاتا ہے۔ سید عبدالمالک الحوثی نے اس دن کی مناسبت سے یمنی عوام کو مبارک باد دی۔ انہوں نے اس موقع کی یاد دلاتے ہوئے کہا کہ دشمن نئی جارحیت کی تیاریاں کر رہا ہے، اس لئے یمنی عوام کو صنعاء میں السبعین اسكوائر پر جمع ہو کر اپنی تیاری اور ثابت قدمی کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔ اپنی گفتگو کے دوسرے حصے میں سید عبدالمالک الحوثی نے یمن میں برطانوی استعمار کے تاریک دور کی جانب اشارہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ بعض داخلی عناصر کی غداری نے برطانوی قبضے کو آسان بنایا اور برطانیہ نے اپنے 128 سالہ قیام کے دوران قتل، قحط اور بیماریوں کے پھیلاؤ سمیت وسیع پیمانے پر مظالم ڈھائے۔ انصار الله کے سربراہ نے استعمار برطانیہ کے خاتمے کے بعد، اسلامی ممالک کو تشکیل دینے میں مغرب کے مشکوک کردار پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ مغرب نے محکوم نظاموں اور مذہبی و ثقافتی دھاروں کو پیدا کر کے امت مسلمہ کی وحدت و آزادی میں رکاوٹ ڈالی، جس سے فلسطین اور خطے پر صیہونی تسلط کی راہ ہموار ہوئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج فلسطین، لبنان، شام اور یمن میں جو کچھ ہو رہا ہے، وہ مغربی استعماری پالیسیوں کا تسلسل ہے جسے اب امریکہ و برطانیہ کی حمایت سے صیہونی رژیم کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ سید عبدالمالک الحوثی نے کہا کہ امریکی حمایت یافتہ اسرائیل، غزہ پر مکمل قبضہ، فلسطینیوں کو یروشلم و مغربی کنارے سے بے دخل کرنے اور لبنان و شام میں اپنے تسلط کو دمشق کے مضافات تک پھیلانے کی کوشش کر رہا ہے۔
یمن میں انقلاب اسلامی کے روح رواں نے ان اقدامات کو "گریٹر اسرائیل" کے منصوبے کا حصہ قرار دیتے ہوئے خبردار کیا کہ اس منصوبے کا حتمی مقصد خطے کے توازن کو بدلنا اور اسلامی ممالک کو صیہونی تسلط کے آگے جھکانا ہے۔ انہوں نے اس امر کی یقین دہانی کروائی کہ یمنی قوم اپنے تمام سرکاری اداروں اور مسلح افواج کے ساتھ فلسطینی عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ، برطانیہ اور اسرائیل کی جارحیت کے خلاف، یمنی عوام کی ثابت قدمی و مزاحمت نے انہیں عالمی سطح پر ایک خاص مقام دلایا۔ انہوں نے کہا کہ ہم مسلسل اپنی عسکری و سیکیورٹی صلاحیتوں کو بڑھا رہے ہیں۔ ہم کبھی بھی جہاد اور مزاحمت کا راستہ ترک نہیں کریں گے۔ انصار الله کے سربراہ نے کہا کہ یمنی قوم، صاحبِ توحید و وقار ہے اسی لئے ہماری قوم کبھی بھی طاغوت کی ذلت اور غلامی قبول نہیں کرے گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سید عبدالمالک الحوثی انہوں نے کہا کہ انصار الله
پڑھیں:
امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی
امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز
لندن (آئی پی ایس )امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کے لیے برطانوی ائیربیس کے استعمال پر ایرانی پاسداران انقلاب نے برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی دی ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق نئے وزیراعظم اینڈی برنہم کے عہدہ سنبھالنیکے بعد امریکی فوج نے گلوسیسٹرشائر میں واقع رائل ائیر فورس کے آر اے ایف فیئرفورڈ فضائی اڈے سے ایران کے خلاف B-1 اسٹریٹجک بمبار طیاروں سے بمباری کی۔
ایرانی میڈیا کے مطابق اس حملے میں امریکی طیاروں نے ایران عراق سرحدی علاقے شلمچہ بارڈرکراسنگ کو نشانہ بنایا جس میں 2 افراد شہید اور 11 زخمی ہوئے۔ ایران نے اس کے جواب میں آنکھ کے بدلے آنکھ کی بنیاد پر جوابی کارروائیوں کی دھمکی دی۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نیکہا کہ ہماری دفاعی پالیسی واضح ہے، آنکھ کے بدلے آنکھ۔ جو لوگ کسی بھی قسم کی مدد کے ذریعے ایران کیخلاف جارحیت میں شریک ہوں گے، انہیں بھی جائز ہدف سمجھا جائیگا۔اب ایرانی پاسداران انقلاب نے امریکی طیاروں کے برطانوی فضائی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو خبردار کیا ہے۔
پاسداران انقلاب کا کہنا ہیکہ حالیہ کارروائیوں میں امریکی افواج نے ابتدا میں بحر ہند میں موجود بحری جہازوں سے کروز میزائل داغے اور جب ان کے ذخائر کم ہوگئے تو برطانیہ کے آر اے ایف فیئرفورڈ فضائی اڈے سے اڑنے والے B-1 بمبار طیاروں کا استعمال کیا۔پاسداران انقلاب نے خبردار کیا ہیکہ ایران کے خلاف کسی بھی جارحیت میں استعمال ہونے والا ہر فوجی اڈہ ایک جائز فوجی ہدف سمجھا جائے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookX پچھلی خبرجدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا اگلی خبرآزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید... صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیاCopyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم