سیلاب زدگان کو 21 لاکھ گھر دینا بڑی عوامی خدمت ہے: وزیرِ اعلیٰ سندھ
اشاعت کی تاریخ: 30th, November 2025 GMT
وزیرِاعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ—فائل فوٹو
وزیرِاعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ بھر میں سیلاب زدگان کو 21 لاکھ گھر بناکر دینا ایک بہت بڑی عوامی خدمت ہے۔
لاڑکانہ میں پیپلز پارٹی کے 58 ویں یومِ تاسیس کے جلسے میں مراد علی شاہ ، پی پی کے قومی اور صوبائی اسمبلی کےا رکان اور دیگر رہنما شریک ہوئے۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے یومِ تاسیس کا کیک کاٹا اور جلسے سے خطاب میں کہا کہ بینظیر بھٹو کی شہادت کے بعد صدر زرداری اور بلاول بھٹو کی قیادت میں عوام کو ریلیف دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم سب کارکنوں کو اپنے لیڈروں کی سپورٹ کرنی ہے تاکہ عوام کو ہر طرح کا ریلیف دیا جا سکے۔
سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ آج کےدن شہید ذوالفقار بھٹو نے آمریت سے مقابلہ کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی تھی، شہید بھٹو نے عوام کو ریلیف دیا تو ان کی مقبولیت میں بہت اضافہ ہوا۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ نے یہ بھی کہا کہ قائدِ عوام کے بعد شہید بینظیر بھٹو نے آمریت سے لڑتے ہوئے پارٹی کی کمان سنبھالی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: مراد علی شاہ
پڑھیں:
25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
سٹی 42: 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگیا ۔
صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر دیگر مقامی قائدین اور کارکنان کے ہمراہ گریٹر اقبال پارک پہنچ گئے ۔ مینار پاکستان، صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جلسے کی اجازت دینے پر وزیراعلی مریم نواز کے مشکور ہیں۔پرنسپل سیکرٹری نے ہمیں بتایا کہ اجازت دے دی گئی ہے۔جلسے کی تاحال زبانی اجازت دی گئی ہے تحریری اجازت ابھی نہیں دی گئی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
جلسے کی اجازت دے کر مریم نواز نے جمہوری روایات کو پروان چڑھایا ہے۔آج 23 جولائی کو آئے ہیں ساری رات یہیں ہیں۔جلسے کے دوران صدر آصف علی زرداری کی سالگرہ کا کیک کاٹیں گے۔
25 جولائی کو جلسہ 8 بجے شروع ہو گا۔بلاول بھٹو وڈیو لنک سے خطاب کریں گے۔راجہ پرویز اشرف، حسن مرتضی قمر زمان کائرہ و دیگر قائدین خطاب کریں گے۔