بلوچستان میں شدید سردی کی لہر؛ قلات میں پارہ منفی 6ڈگری تک گرگیا
اشاعت کی تاریخ: 30th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کوئٹہ: صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے کئی علاقوں میں شدید سرد لہر کا راج ہے، صوبے بھر میں درجہ حرارت میں زبردست کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ قلعہ سیف اللہ (قلات) صوبے کا سرد ترین مقام رہا جہاں پارہ منفی 6 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صوبے کے بیشتر اضلاع میں آج دن بھر سرد اور خشک موسم رہے گا۔ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے شمالی علاقوں میں خاص طور پر صبح اور رات کے اوقات میں شدید سردی پڑنے کا امکان ہے۔
دریں اثناء ملک کے بیشتر حصوں میں اگلے 12 گھنٹوں کے دوران سرد اور خشک موسم رہنے کی توقع ہے، البتہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں انتہائی سردی پڑے گی۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند اسموگ کا امکان ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: علاقوں میں
پڑھیں:
مانچسٹر، پاکستانی قونصل خانہ کے اوقات میں اضافہ
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیاقونصلیٹ جنرل آف پاکستان مانچسٹر نے پاکستانی کمیونٹی کی سہولت کے لیے سرکاری اوقات میں اضافہ کر دیا ہے۔
ہائی کمشنر آف پاکستان ٹیپو عثمان کی ہدایت پر اب قونصل خانہ کمیونٹی خدمات کے لئے روزانہ صبح 8:00 بجے کام کا آغاز کرے گا۔
قونصل جنرل امتیاز فیروز گوندل کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئے اوقات کار سے کمیونٹی کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں گی، جبکہ روزانہ اپوائنٹمنٹ کی تعداد بھی بڑھا دی جائے گی۔
تمام درخواست گزاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ قونصل خانے کی آن لائن اپوائنٹمنٹ پورٹل کے ذریعے وقت لینا ہوگا۔
یہ اپوائنٹمنٹ ہر ہفتہ کے روز صبح 10:00 بجے جاری کی جائیں گی۔درخواست گزار اپوائنٹمنٹ بک کرتے وقت اپنی ذاتی معلومات استعمال کریں اور مقررہ وقت پر پہنچیں۔
30 منٹ سے زیادہ تاخیر سے آنے والے درخواست گزاروں کو نئی اپوائنٹمنٹ لینا ہوگی۔
قونصل جنرل امتیاز فیروز گوندل نے کہا کہ یہ اقدامات کمیونٹی کو مؤثر، شفاف اور بہتر خدمات فراہم کرنے میں مدد گار ثابت ہوں گے۔