ایف سی ہیڈکوارٹر سوئی میں کھلی کچہری کاانعقاد
اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سبی(مانیٹر نگ ڈ یسک ) ایف سی بلوچستان (نارتھ) کے زیر اہتمام ایف سی ہیڈکوارٹر سوئی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ)، ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی، مقامی انتظامیہ اور قبائلی عمائدین نے شرکت کی۔کھلی کچہری میں عوامی مسائل کے حل،امن و استحکام کے قیام، ترقی اور فلاح و بہبود کیلئے مشترکہ حکمتِ عملی پر غور کیا گیا۔آئی جی ایف سی بلوچستان(نارتھ) کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کا راستہ امن و اتحاد سے وابستہ ہے، بلوچستان کے عوام نے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا ہے، ہم سب نے مل کر وطن دشمن عناصر کی سازشوں کو شکست دینی ہے، علاقے میں امن قائم رکھنے میں قبائلی عمائدین کا کردار نہایت اہم ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ایف سی
پڑھیں:
گیس پریشر بحال نہ ہوا تو سوئی گیس دفتر کا گھیراؤ کرینگے، بی اے پی کوئٹہ
کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بی اے پی کے ضلعی صدر نے کہا کہ شہر میں گیس پریشر نہ ہونے کے برابر ہے اور گیس پائپ سے ہوا آتی ہے۔ جس پر سوئی سدرن گیس کمپنی صارفین کو دو سے تین گناہ زیادہ بل بھیج رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان عوامی پارٹی کوئٹہ سٹی کے صدر احسان اللہ خاکسار نے کہا ہے کہ سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی کوئٹہ شہر میں گیس پریشر نہ ہونے کے برابر ہے۔ جس سے بوڑھے، بچے بیمار ہو رہے ہیں۔ سوئی سدرن گیس کمپنی نے 10 روز کے اندر گیس پریشر بحال نہ کیا تو گیس دفتر کا گھیراؤ کریں گے۔ یہ بات انہوں نے بلوچستان عوامی پارٹی کے آرگنائزر سیکرٹری ملک خدابخش لانگو، اقلیتی ونگ کے صوبائی صدر روز جان و دیگر کے ہمراہ بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ احسان اللہ خاکسار نے کہا کہ گیس بلوچستان سے نکلتی ہے، جو ملک کے دوسرے صوبوں کو فراہم کی جا رہی ہے۔ جبکہ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے عوام اس قدرتی نعمت سے محروم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو تین ماہ سے کوئٹہ شہر اور سرد علاقوں میں گیس پریشر نہ ہونے کے برابر ہے اور گیس پائپ سے ہوا آتی ہے۔ سوئی سدرن گیس کمپنی صارفین کو دو سے تین گناہ زیادہ بل بھیج رہی ہے، جسے بلوچستان کے عوام جمع کرانے کی استعداد نہیں رکھتے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان ہائیکورٹ کے احکامات کے باوجود سوئی سدرن گیس کمپنی نے کوئٹہ شہر میں گیس پریشر ابھی تک نہیں بڑھایا ہے۔ سردی کی وجہ سے بچے، بوڑھے بیمار ہو رہے ہیں، جبکہ خواتین کو کھانا پکانے میں سخت مشکلات درپیش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی عوام کی جماعت ہے، جو عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی سے تعلق رکھنے والے سینیٹرز، ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کوئٹہ اور بلوچستان کے دیگر سرد علاقوں میں گیس پریشر نہ ہونے کے خلاف ایوانوں میں بھی آواز بلند کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ گورنر بلوچستان، وزیراعلیٰ بلوچستان اور دیگر حکام بالا گیس پریشر نہ ہونے کا نوٹس لیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سوئی سدرن گیس کمپنی فوری طور پر کوئٹہ سمیت بلوچستان کے دیگر علاقوں میں گیس پریشر بڑھانے کیلئے اقدامات اٹھائے، بصورت دیگر بلوچستان عوامی پارٹی سوئی سدرن گیس کمپنی کے دفتر کے گھیراؤ سمیت سخت احتجاج پر مجبور ہوگی۔