فیک نیوز الرٹ ، چیف آف ڈیفنس فورسز کا جعلی نوٹیفکیشن وائرل ، سب نیوز حقیقت سامنے لے آیا WhatsAppFacebookTwitter 0 4 December, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)فیک نیوز الرٹ ، چیف آف ڈیفنس فورسز کا جعلی نوٹیفکیشن وائرل ، سب نیوز حقیقت سامنے لے آیا ۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے پاکستان کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز مقرر ہونے کا صدرمملکت اور وزیراعظم کے دستخطوں سے جاری نوٹیفکیشن تیزی سے وائرل ہو رہا ہے تاہم اس حوالے سے سب نیوز کی فیکٹ چیک میں حقیقت سامنے آ گئی کہ یہ نوٹیفکیشن جعلی ہے اور اس کا حقائق سے کوئی تعلق نہیں ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربلوچستان حکومت کا بیرون ملک موجود کالعدم تنظیموں کیخلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ بلوچستان حکومت کا بیرون ملک موجود کالعدم تنظیموں کیخلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ سعودیہ نے پاکستان کیلئے 3 ارب ڈالر ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی گیارہویں این ایف سی کا افتتاحی اجلاس، مالیاتی امور پر ورکنگ گروپس بنانے کا فیصلہ مسلم لیگ ق کے رہنما وزیر محمد اسحاق کا سکردو حلقہ 4 روندو سے باقاعدہ الیکشن لڑنے کا اعلان حکومت کی برطانیہ کو شہزاد اکبر اور عادل راجہ کی حوالگی کی درخواست مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: چیف آف ڈیفنس فورسز سب نیوز

پڑھیں:

چیف آف ڈیفنس فورسز کا نیا اہم ادارہ قائم ہونے جا رہا ہے: رانا ثناء اللّٰہ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ خان نے کہا ہے کہ چیف آف ڈیفنس فورسز (سی ڈی ایف) کا نیا ادارہ جلد تشکیل پانے والا ہے، جو ملکی دفاعی ڈھانچے میں انتہائی اہم کردار ادا کرے گا۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا کہ وزیراعظم کی واپسی کے بعد جتنا بھی وقت ضروری ہو گا، نوٹیفکیشن اسی کے مطابق جاری کیا جائے گا، آئین کے بعد قانون اور پھر رولز کی تشکیل ہوتی ہے، اور یہ تمام مراحل انتہائی احتیاط کے ساتھ مکمل کیے جاتے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ اس ادارے کے نوٹیفکیشن کے اجراء میں جلدبازی نہیں کی جائے گی اور تمام قانونی اور آئینی تقاضے مکمل کرنے کے بعد ہی نوٹیفکیشن جاری ہوگا۔

رانا ثناء اللّٰہ نے مزید کہا کہ زیر غور معاملات اور حتمی فیصلے میں فرق ہوتا ہے، مختلف آپشنز وقتاً فوقتاً زیر غور آتے ہیں، اور جب تک کوئی فیصلہ نہیں ہوتا، اس پر حتمی بات نہیں کی جا سکتی۔ آئینی ترمیم کے مطابق، نوٹیفکیشن جاری ہونے کے دن سے ادارے کی مدت کار پانچ سال مقرر کی جائے گی۔

انہوں نے نواز شریف کے حوالے سے پیدا ہونے والے تاثر کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم نے کبھی بھی سی ڈی ایف کے نوٹیفکیشن میں رکاوٹ ڈالنے کی بات نہیں کی اور ان کی کسی بھی گفتگو کو بلاوجہ اس معاملے سے جوڑا جا رہا ہے۔

مزید برآں، رانا ثناء نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے وفد نے اسپیکر کے پاس ملاقات کی درخواست کی تھی، جس میں وہ بھی موجود تھے، تاہم حکومتی حکمت عملی کے تحت کہا گیا کہ وزیراعظم کی موجودگی میں ہی یہ معاملہ زیر غور آئے گا۔

انہوں نے واضح کیا کہ بعض سیاسی دھمکیوں کی وجہ سے غیر متعلقہ ملاقاتوں کی اجازت نہیں دی جا سکتی، جیسا کہ سابقہ ادوار میں ہوتا آیا ہے

ویب ڈیسک دانیال عدنان

متعلقہ مضامین

  • سوشل میڈیا پر فیلڈ مارشل کو چیف آف ڈیفنس فورسز مقرر کرنے کا جعلی نوٹیفکیشن وائرل
  • فیلڈ مارشل کو چیف آف ڈیفنس فورسز مقرر کرنے کی خبر فیک نیوز، نوٹیفکیشن جعلی نکلا
  • فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس فورسز مقرر کردیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
  • چیف آف ڈیفنس فورسز کا نوٹیفکیشن کب، اور عمران خان ناراض کیوں؟ وی ٹاک میں اہم خبریں سامنے آگئیں
  • عمران خان سے اب فیملی کی ملاقاتیں بھی بند ہونگی،فیصل واوڈا کا چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن سے متعلق قیاس آرائیاں کرنے والوں کو سخت پیغام
  • چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن کے معاملے پر شہباز شریف نواز شریف سے کیوں نہ ملے؟
  • چیف آف ڈیفنس فورسز کا نوٹیفکیشن اور ہر چیز بغیر کسی رکاوٹ اور پریشانی کے ہو رہی ہے، وفاقی وزیر
  • سی ڈی ایف کے بارے میں صرف سوشل میڈیا پر مسئلہ بنا ہوا ہے، عطا تارڑ
  • چیف آف ڈیفنس فورسز کا نیا اہم ادارہ قائم ہونے جا رہا ہے: رانا ثناء اللّٰہ