بچی سے زیادتی کیس، مجرم کو 39برس قید کی سزا ، لاپتا افراد سے متعلق رپورٹ طلب
اشاعت کی تاریخ: 6th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وسطی میں12 سالہ بچی سے زیادتی کے کیس کی سماعت،عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم محمد علی عابدی عرف موبی کو مجموعی طور پر 39 سال قید کی سزا سنادی۔ عدالت نے ملزم پر مجموعی طور پر 20 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا سرکاری وکیل کا اپنے دلائل میں کہناتھا کہ ملزم نے اسکول سے واپس آتی ہوئی 12 سال کی بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا، ملزم اسی محلے میں رہائش پذیر تھا, ملزم نے بچی کو برہنہ کرکے نازیبا فعل سرانجام دیا، متاثرہ لڑکی کا بیان واضح، قابلِ بھروسہ اور قانون کے مطابق ہے، میڈیکل شواہد اور ریکارڈ شدہ بیان مقدمہ ثابت کرنے کے لیے کافی ہیں،عدالت کاکہنا تھا کہ متاثرہ بچی کا بیان معتبر اور قانونی تقاضوں کے مطابق قلمبند ہوا، گواہوں اور شواہد نے مقدمہ شک سے بالاتر ثابت کیا، متاثرہ کی غیر حاضری معاشرتی دباؤ کے باعث ممکن ہے، اس کا فائدہ ملزم کو نہیں مل سکتا، ملزم کے خلاف تھانہ رضویہ سوسائٹی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ علاوہ ازیںسندھ ہائیکورٹ آئینی بینچ میںشہر کے مختلف علاقوں سے لاپتا 16 افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ،عدالت نے محکمہ داخلہ سندھ ،آئی جی سندھ پولیس و دیگر سے چار ہفتوں میں رپورٹ طلب کرلی۔سندھ ہائیکورٹ میں شہر کے مختلف علاقوں سے لاپتا 16 افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی جہاں پولیس حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ مختلف علاقوں سے لاپتا 7 افراد کا سراغ لگا لیا گیا ہے ،پولیس نے گمشدہ افراد کی بازیابی کی رپورٹ عدالت میں پیش کی رپورٹ میں کہاگیا کہ لاپتا شہری سراج ،محمد اسحاق، فہد،زبیر ،حیدر ،عدنان سمیت دیگر کا سراغ لگا لیا گیا ہے ،سراج، اسحاق، فہد اور زبیر سمیت دیگر شہری پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب تھے، پولیس نے گمشدہ چھ شہریوں کو مقدمات میں گرفتار کرلیا ہے ،تھانہ سچل کے علاقے سے لاپتا سید محمد علی گھر واپس آگیا ہے، عدالت نے سات افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستیں نمٹادی دیں درخواست گزارکاکہنا تھا کہ گھر واپس آنا والا سید محمد علی دو ماہ لاپتا رہا ہے پولیس نے گمشدگی کا مقدمہ درج نہیں کیا، عدالت نے لاپتا محمد علی کی گمشدگی کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا ،عدالت نے دیگر لاپتا شہریوں کی بازیابی کے لیے موثر اقدامات کی ہدایت کردی ۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: افراد کی بازیابی عدالت نے محمد علی سے لاپتا
پڑھیں:
کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
کراچی کے ساحلی علاقے کیماڑی میں پولیس نے ایک 6 سالہ بچی کے اغوا اور سفاکانہ قتل میں ملوث مرکزی ملزم کو مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
پولیس ترجمان کے مطابق یہ پیش رفت جیرکسن تھانے کی حدود میں پیش آئی، جہاں مبینہ ملزم کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس پارٹی نے مبارک مسجد کے قریب چھاپہ مارا۔ پولیس کو دیکھتے ہی ملزم نے اہلکاروں پر براہِ راست فائرنگ شروع کر دی، جس پر پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی۔ اس تبادلے میں ملزم گولی لگنے سے شدید زخمی ہوا اور بعد میں دم توڑ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کمسن بچی کے قتل کیس میں مجرم کی اپیل مسترد، سزائے موت برقرار
تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ملزم تک رسائی مختلف علاقوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی تفصیلی جانچ پڑتال اور دیگر تکنیکی و جغرافیائی شواہد کی مدد سے ممکن ہوئی۔ اس سے قبل، معصوم بچی کی لاش منوہرہ کے قریب جھاڑیوں سے برآمد ہوئی تھی۔
پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ سید نے میڈیکو لیگل کا جائزہ لینے کے بعد تصدیق کی کہ بچی کو بدترین جنسی تشدد اور جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے، جبکہ اس کے پورے جسم پر تشدد کے واضح نشانات موجود ہیں۔ بچی کی موت کی حتمی وجہ کا تعین فارنسک لیبارٹری کو بھیجے گئے نمونوں کی رپورٹ آنے کے بعد کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور: 8 سالہ بچی مبینہ زیادتی کے بعد قتل، لاش ہمسائے کے صندوق سے برآمد
پولیس کے مطابق جیرکسن تھانے میں پہلے ہی بچی کے اغوا اور قتل کے حوالے سے پاکستان پینل کوڈ کی دفعات 364-A اور 302 کے تحت مقدمہ (FIR No. 265/2026) درج تھا۔ اب پولیس مقابلے کا ایک الگ کیس بھی اسی تھانے میں درج کیا جا رہا ہے اور کرائم سین کو سیل کر کے تمام سائنسی و فارنسک ثبوت تحویل میں لے لیے گئے ہیں۔
اس واقعے سے چند ہی دن قبل بھی کراچی میں 6 سالہ بچے کے اغوا، زیادتی اور قتل کے الزام میں ایک 20 سالہ نوجوان کو گرفتار کیا گیا تھا، جس کی لاش بوری میں بند کر کے ویران پلاٹ پر پھینکی گئی تھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news پولیس مقابلہ زیادتی قتل کراچی کمسن بچی ملزم ہلاک