پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان روڈز اور انفراسٹرکچر کی ترقی کے حوالے سے تین معاہدوں پر دستخط کیے گئے ہیں۔ان معاہدوں میں ایم ایل ون کراچی روہڑی سیکشن کے لئے پراجیکٹ ریڈینینس فنانسنگ ، کوئٹہ بس ریپڈ ٹرانزٹ کے لئے پراجیکٹ ریڈینینس فنانسنگ اوربلوچستان واٹر ریسورسز ڈویلپمنٹ سیکٹر منصوبے کے لئے اضافی فنانسنگ شامل ہیں۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے کنٹری ڈائریکٹر ایما فین اور سیکرٹری اقتصادی امور اور سیکرٹری ریلوے نے آج اسلام آباد میں معاہدوں پر دستخط کئے۔اے ڈی بی کی کنٹری ڈائریکٹر نے ان منصوبوں کے حوالے سے پختہ عزم پر پاکستانی حکومت کی تعریف کی اور پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اشتہار.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل

پڑھیں:

ملکی بیرونی قرضوں میں اضافہ نہیں کمی واقع ہوئی ہے؛ گورنر اسٹیٹ بینک

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی : گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ ملکی بیرونی قرضوں میں اضافہ نہیں کمی واقع ہوئی ہے۔

میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ پاکستان کے بیرونی قرضوں میں2022 کے بعد کوئی اضافہ نہیں ہوا، ڈیٹ ٹوجی ڈی پی ریشو 31 فیصد سے کم ہو کر 26 فیصد تک نیچے آ گیاہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 2015سے 2022 تک سالانہ اوسطاً6.4ارب ڈالر قرضہ بڑھ رہا تھا، رواں مالی سال کرنٹ اکاؤنٹ جی ڈی پی کے 0 سے 1 فیصد کے درمیان خسارے میں رہے گا،درآمدات میں اضافے کے باوجود کرنٹ اکاؤنٹ کنٹرول میں ہے۔

جمیل احمد نے بتایا کہ رواں سال ترسیلات زر40ارب ڈالر کا ہندسہ عبورکرجائیں گی، گزشتہ مالی سال 38 ارب ڈالر کی ترسیلاتِ زر موصول ہوئی تھیں، نومبر 24 سے اکتوبر 25 تک خواتین کو 50 ارب کی فنانسنگ کا ہدف تھا تاہم 230 ارب جاری کیے، ایس ایم ایز فنانسنگ گزشتہ سال 550 ارب روپے سے 700 ارب روپے تک بڑھ گئی۔

ویب ڈیسک عادل سلطان

متعلقہ مضامین

  • پاکستان، ایشیائی بینک میں3 اہم معاہدوں پردستخط، ترجمان اقتصادی امور
  • پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 3 اہم معاہدوں پر دستخط
  • پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک میں 3 معاہدوں پر دستخط
  • پاکستان اورایشیائی ترقیاتی بینک کےدرمیان 3 اہم معاہدوں پر دستخط
  • پاکستان کرغزستان کے درمیان 15 معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط
  • پاکستان اور کرغزستان کے درمیان توانائی اور تجارت میں تعاون کے 15 معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط
  • پاکستان اور کرغزستان کے درمیان مختلف شعبوں میں 15مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط
  • پاکستان اور کرغزستان کے درمیان متعدد شعبوں میں معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں کا تبادلہ
  • ملکی بیرونی قرضوں میں اضافہ نہیں کمی واقع ہوئی ہے؛ گورنر اسٹیٹ بینک