Nawaiwaqt:
2025-12-05@18:27:21 GMT

پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک میں 3 معاہدوں پر دستخط

اشاعت کی تاریخ: 5th, December 2025 GMT

پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک میں 3 معاہدوں پر دستخط

پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 3 معاہدوں پر دستخط ہوئے ہیں۔

ترجمان اقتصادی امور کا کہنا ہے کہ ایم ایل ون کراچی روہڑی سیکشن کے لیے 10 ملین ڈالرز کی پروجیکٹ ریڈینیس فنانسنگ پر دستخط کیے گئے ہیں۔

کوئٹہ بس ریپڈ ٹرانزٹ کے لیے 3.8 ملین ڈالرز کی پروجیکٹ ریڈینیس فنانسنگ پر اور بلوچستان واٹر ریسورسز ڈیولپمنٹ سیکٹر منصوبے کے لیے 48 ملین ڈالرز کی اضافی فنانسنگ پر دستخط ہوئے ہیں۔

منصوبوں پر سیکریٹری اقتصادی امور محمد کریم اور سیکریٹری ریلوے مظہر علی شاہ نے دستخط کیے ہیں

ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے کنٹری ڈائریکٹر ایما فین نے معاہدوں پر دستخط کیے۔

سیکریٹری اقتصادی امور محمد کریم کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اہم منصوبوں پر معاونت کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک کے مشکور ہیں۔

ترجمان کے مطابق اس موقع پر کنٹری ڈائریکٹر ایما فین نے ان منصوبوں کے لیے مضبوط عزم پر حکومتِ پاکستان کی تعریف کی۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر ایما فین نے کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ایشیائی ترقیاتی بینک کے لیے

پڑھیں:

پی سی بی کا نیاز سٹیڈیم حیدرآباد میں پی ایس ایل میچز کروانے کا عندیہ

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اندرون سندھ کے واحد نیاز سٹیڈیم میں پی ایس ایل سمیت انٹرنیشنل میچز کروانے کا عندیہ دے دیا۔پی سی بی کے ڈائریکٹر ڈومیسٹک خرم نیازی نے نیاز سٹیڈیم کا دورہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیاز سٹیڈیم کی حالت پہلے سے بہتر ہے، لائٹس کی بھی تنصیب ہوچکی ہے۔ڈائریکٹر ڈومیسٹک پی سی بی نے کہا ہے کہ میئر حیدرآباد نیاز سٹیڈیم کو پی سی بی کے حوالے کرنے کا معاہدہ کریں تو سٹیڈیم پر بین الاقوامی معیار کے مطابق کام شروع کردیا جائے گا۔میئر حیدرآباد کاشف شورو نے پی سی بی کو سٹیڈیم کے حوالے کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔شائقین کرکٹ کا کہنا تھا کہ پی سی بی نیاز سٹیڈیم کو بین الاقوامی معیار کے مطابق تیار کرکے کرکٹ کے دروازے کھول سکتی ہے، اس کے لیے محض سنجیدگی اور عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔نیاز سٹیڈیم حیدرآباد کی اپنی ایک منفرد تاریخ ہے، نیاز سٹیڈیم میں پاکستانی ٹیم ناقابل شکست رہی ہے، جنوری 2008 میں پاکستانی ٹیم نے زمبابوے کو شکست دے کر اپنا ریکارڈ برقرار رکھا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان، ایشیائی بینک میں3 اہم معاہدوں پردستخط، ترجمان اقتصادی امور
  • پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 3 اہم معاہدوں پر دستخط
  • پاکستان اورایشیائی ترقیاتی بینک کےدرمیان 3 اہم معاہدوں پر دستخط
  • پاکستان کرغزستان کے درمیان 15 معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط
  • پاکستان اور کرغزستان کے درمیان توانائی اور تجارت میں تعاون کے 15 معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط
  • پاکستان اور کرغزستان کے درمیان مختلف شعبوں میں 15مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط
  • پاکستان اور کرغزستان کے درمیان متعدد شعبوں میں معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں کا تبادلہ
  • ملکی بیرونی قرضوں میں اضافہ نہیں کمی واقع ہوئی ہے؛ گورنر اسٹیٹ بینک
  • پی سی بی کا نیاز سٹیڈیم حیدرآباد میں پی ایس ایل میچز کروانے کا عندیہ