کوٹری،سردی کی شدت بڑھتے ہی گردنواح میں گیس کی قلت
اشاعت کی تاریخ: 6th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کوٹری(جسارت نیوز)سردی کی شدت بڑھتے ہی کوٹری اور گردونواع میں گیس کی قلت ہوگئی کوئلہ اور لکڑیوں کی فروخت اور بلوں میں اضافہ سے عوام کو نئے معاشی بوجھ کا سامنا۔شہری گیس حکام کیخلاف سراپااحتجاج بن گئے۔تفصیلات کیمطابق سردی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی کوٹری ودیگر علاقوں میں گیس کا بحران سر اٹھانے لگا ہے گیس لوڈشیڈنگ۔لو پریشر اور اضافی بلوں سے شہری تنگ آچکے ہیں۔کوٹری میں شہریوں نے پریس کلب پر احتجاج کرتے ہوئے شدید نعرے بازی کی۔مظاہرین کی قیادت بلدیاتی کونسلر راوْ شاہد کررہے تھے۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ گیس کی عدم فراہمی سے لکڑی اور کوئلہ کی فروخت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے شہری مجبوراً کوئلہ اور لکڑی جلاکر کھانا بنانے پر مجبور ہیں خواتین کو کھانا بنانے میں دشواری کا سامنا ہوتا ہے جبکہ گیس نہ ہونے کے باوجود اضافی بلوں نے تنگ کردیا ہے گیس حکام کو متعدد بار شکایت کرنے کے باوجود ازالہ نہیں کیا جاتا ہے۔اس ضمن میں گیس کی قلت اور اضافی بلوں پر ذونل منیجر ایاز جھکرانی کا کہنا ہے کہ سردی بڑھتے ہی گیس کا استعمال بھی بڑھ جاتا ہے جس سے پریشر پر فرق آتا ہے۔ہماری ٹیم اس کیلیے کام کررہی ہے جلد شہریوں کو مسائل سے چٹکارہ مل جائیگا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
خشک سردی سے تنگ عوام کے لیے خوشخبری، محکمہ موسمیات نے بارش اور برف باری کی پیشگوئی کردی
محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برف باری کی پیش گوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے جاری کردہ الرٹ میں بتایا گیا ہے کہ 4 دسمبر کی رات سے 5 دسمبر تک ایک کمزور مغربی ہوا کا سلسلہ شمالی علاقوں کو متاثر کرے گا۔
اس سسٹم کے تحت گلگت بلتستان، کشمیر اور خیبر پختونخوا کے بالائی اضلاع میں ہلکی بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری متوقع ہے۔
دیر، چترال، سوات، کوہستان، شانگلہ اور بٹگرام میں بھی انہی تاریخوں کے دوران بارش یا برفباری کا امکان ہے، جبکہ ملک کے دیگر حصوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔
ادھر پنجاب اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں دھند اور اسموگ بدستور برقرار رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ لاہور، فیصل آباد، ملتان، ساہیوال، سیالکوٹ، نارووال اور گجرانوالہ میں صبح کے وقت شدید دھند چھائے رہنے کا امکان ہے، جبکہ پشاور، مردان، صوابی اور ڈی آئی خان میں بھی حدِ نگاہ کم ہونے کا خدشہ ہے۔
بابوسر اور قریبی علاقوں میں برفباری کے باعث سڑکوں پر پھسلن اور ممکنہ بندش کی وارننگ بھی جاری کی گئی ہے۔ بالائی علاقوں میں دن کے وقت درجۂ حرارت میں 1 سے 3 ڈگری کمی متوقع ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بارش برف باری پیش گوئی محکمہ موسمیات وی نیوز