طوفان دتوا، پاکستان نے اضافی امداد سری لنکا روانہ کردی
اشاعت کی تاریخ: 4th, December 2025 GMT
وزیراعظم کی ہدایت پر این ڈی ایم اے نے طوفان دتوا کی وجہ سے ہونے والی تباہی کے بعد اضافی امداد سری لنکا روانہ کردی۔
ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق امداد طوفان سے ہونے والی وسیع تباہی کے بعد سری لنکا کے عوام کے لیے پاکستان کی حمایت کاتسلسل ہے۔
سری لنکا کی حکومت کی جانب سے بین الاقوامی امداد کی اپیل کے جواب میں این ڈی ایم اے نے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر کولمبو کے لیے مزید انسانی امداد روانہ کی۔
این ڈی ایم اے نےجمعرات کو سری لنکن ایئر لائنز کی کمرشل فلائٹ کے ذریعے لاہور سے کولمبو کے لیے اضافی 20 ٹن امدادی سامان بھیجا۔
اضافی امدادی کھیپ میں سری لنکا میں متاثرہ کمیونٹیز کے لیے درکار ترپال کی چادریں اور خشک دودھ شامل ہے۔ این ڈی ایم اے کمرشل ایئر لائنز کے ساتھ ہم آہنگی کر رہا ہے تاکہ آؤٹ باؤنڈ پروازوں میں دستیاب جگہ کو استعمال کیا جا سکے، تازہ کھیپ پاک فوج کی 47 رکنی ایلیٹ سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم کی 6.
این ڈی ایم اے نے وزیراعظم کی خصوصی ہدایات کے تحت متاثرہ آبادی کی ضرورت کے پیش نظر200 ٹن امدادی اشیا کی بڑی کھیپ کوسمندرکے راستے بھیجا ہے ،اس کے ساتھ ساتھ پاک بحریہ کے جہازاور ہوا بازی کے اثاثے سری لنکا میں امدادی کارروائیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔
اعلامیے کے مطابق امدادی کھیپ میں ریسکیو، ٹرانسپورٹ اور ہنگامی امدادی سرگرمیوں میں مدد کر رہے ہیں، این ڈی ایم اے نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان سری لنکا کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے،کیونکہ اسے طوفان کے بعد شدید چیلنجز کا سامنا ہے، پاکستان بحران کے وقت دوست ممالک کے ساتھ کھڑا رہےگا، اندرون اور بیرون ملک آفات کے مصائب اور انسانی اثرات کو کم کرنے میں مدد کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ڈی ایم اے نے سری لنکا کے ساتھ کے بعد کے لیے
پڑھیں:
سری لنکا : بدترین سمندری طوفان ‘ پاکستان کے یلیف آپر یشن میں بھارتی حکومت کی تنگ نظری اور دشمنی حائل
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے +نوائے وقت رپورٹ) سری لنکا میں بدترین سمندری طوفان کے سبب پاکستان کے ریلیف آپریشن کی راہ میں بھارتی حکومت کی تنگ نظری اور پاکستان دشمنی حائل ہوگئی، بھارت نے پاکستان کے امدادی طیارے کو اپنی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔ بھارتی حکومت اپنی فضائی حدود کی بندش کرکے سری لنکا میں پاکستان کے ریسکیو آپریشن میں حائل ہوگئی، سمندری طوفان ڈٹوہ نے 28 نومبر کو سری لنکا کے ساحلی علاقوں میں تباہی مچا دی، سری لنکا میں سمندری طوفان ڈٹوہ کے باعث کئی افراد ہلاک اور زخمی جبکہ ایک بڑی تعداد بے گھر ہوچکی ہے۔ حکومت پاکستان اور عوام اس مشکل گھڑی میں اپنے سری لنکن بھائیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کر رہے ہیں، سمندری طوفان کے بعد وزیراعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی پاکستان کی جانب سے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی خصوصی ہدایات کی گئی ہیں۔ پاک فوج کی 45 رکنی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم این ڈی ایم اے اور پاک فضائیہ کی مدد سے سی 130 طیارے کے ذریعے سری لنکا روانگی کیلئے تیار ہے، سری لنکا بھیجی جانے والی ریسکیو ٹیم ترکیہ میں بھی ناگہانی آفت کے دوران اپنے فرائض بخوبی سرانجام دے چکی ہے۔ بھارت نے اس انسانی ہمدردی کے مشن کے لیے فضائی اجازت دینے سے انکار کردیا۔ این ڈی ایم اے نے 100 ٹن صلاحیت والے تجارتی کارگو طیاروں کے ذریعے امداد بھیجوانے کی بھی کوشش کی۔ ان طیاروں کی روانگی بھی بھارتی فضائی حدود کی بندش سے مشروط ہونے کے باعث سست روی کا شکار ہے۔ پاکستان کی امدادی کھیپ اور ریسکیو ٹیم کو متبادل راستہ اختیار کرنا پڑے گا جس کیلئے زیادہ وقت درکار ہے۔ بھارتی فضائی حدود کی بندش کے باعث 100 ٹن امدادی سامان بحری راستے سے 8 دن میں سری لنکا پہنچے گا۔ امدادی سامان میں ریسکیو کشتیاں، پمپس، لائف جیکٹس، ٹینٹ، کمبل، دودھ، خوراک اور ادویات شامل ہیں۔
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) پاک بحریہ کی امدادی سرگرمیاں سری لنکا میں تیسرے روز بھی جاری رہیں۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق امدادی کارروائیوں کے دوران پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس سیف پر تعینات Z-9 ہیلی کاپٹر نے متاثرہ علاقے کوٹکاواتا میں ریسکیو مشن انجام دیا۔ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے دوران پانچ روز سے پھنسے ایک خاندان جن میں سات ماہ کا بچہ بھی شامل تھا، کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ بعد ازاں تمام متاثرین کو مقامی حکام کے تعاون سے محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ اس ریسکیو آپریشن کی کامیاب تکمیل پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور بین الاقوامی ذمہ داریوں کی ادائیگی کے عزم کا واضح ثبوت ہے۔