سری لنکا میں دتوا طوفان کی تباہ کاریاں، لاہور سے 20 ٹن امدادی سامان روانہ
اشاعت کی تاریخ: 4th, December 2025 GMT
سٹی 42 : سری لنکا میں دتوا طوفان کی وجہ سے ہونے والی تباہ کاریوں کے بعد پاکستان کی جانب سے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، این ڈی ایم اے نے آج سری لنکن ائیر لائین کے ذریعے لاہور سے کولمبوکے لیے مزید 20 ٹن امدادی سامان روانہ کر دیا۔
وزیراعظم کی ہدایت پر این ڈی ایم اے کی جانب سے سری لنکن متاثرین کے لیے امدادی اقدامات تیزی سے جاری ہیں۔ این ڈی ایم اے کی جانب سے امدادی سامان میں ترپال اور خشک دودھ شامل ہے۔ پاک فوج کی ایلیٹ سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم سری لنکا میں پہلے سے موجود ہے اور امدادی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہے۔
سوشل میڈیا کیلئے رِیل بنانے والا نوجوان 50 فٹ بلندی سے گر کر ہلاک
این ڈی ایم اے کمرشل پروازوں کے ذریعے سری لنکا کو مزید امدادی سامان کی ترسیل جاری رکھے گا۔ پاک فضائیہ کا C-130 طیارہ47 رکنی امدادی ٹیم بشمول 6.
این ڈی ایم اے نے 200 ٹن امدادی سامان بذریعہ بحری جہاز بھی سری لنکا روانہ کیا ہے۔ پاکستان نیوی کے بحر ی جہاز اورہیلی کاپٹربھی سری لنکا میں امدادی کاروائیوں میں مصروف ہیں۔
پاکستان کی جانب سے سری لنکا کے متاثرین کی ہر ممکن امداد کی کوشش جاری رہے گی،مشکل وقت میں پاکستان کی امدادی سرگرمیاں سری لنکا کے عوام کے ساتھ گہری دوستی اور علاقائی یکجہتی کے عزم کا مظہر ہیں۔
دنیا کے محفوظ ترین ممالک کی فہرست جاری
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ڈی ایم اے سری لنکا میں کی جانب سے
پڑھیں:
پاکستانی سی 130 طیارہ امدادی ٹیم اور سامان لے کر کولمبو پہنچ گیا
تصویر سوشل میڈیا۔پاکستان کا خصوصی سی 130 طیارہ امدادی ٹیم اور سامان لے کر سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو پہنچ گیا۔
اعلامیہ کے مطابق وزیر اعظم کی ہدایت پر سری لنکا میں امداد کے لیے پاک آرمی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم اور سامان بھیجا گیا۔
اعلامیہ کے مطابق سری لنکا کے نائب وزیر بندر گاہ اور پاکستان ہائی کمشنر سری لنکا نے پاکستانی ٹیم کا استقبال کیا۔
اعلامیہ کے مطابق سیلاب متاثرین کے لیے پاکستان کی جانب سے جلد 200 ٹن کی امداد براستہ سمندر بھی پہنچ جائے گی۔
سری لنکا کے نائب وزیر نے پاکستانی ہائی کمشنر اور پاکستان کے امدادی دستے کا شکریہ ادا کیا۔
اعلامیہ کے مطابق پاکستان نے کہا ہے کہ مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستان سری لنکا کے ساتھ کھڑا ہے۔