کراچی (نیوزڈیسک) تباہ کن طوفان اور سیلاب زدہ دوست ملک سری لنکا کی مدد کیلئے اپیل پر پاکستان پیش پیش ہے، این ڈی ایم اے نے دو سو ٹن امدادی سامان بذریعہ بحری جہازسری لنکا روانہ کردیا ، متاثرین کیلئے امدادی اقدامات بھی بلا تعطل جاری ہیں ۔

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق این ڈی ایم اے کےاسلام آباد میں قائم گودام پرسامان روانگی کی تقریب ہوئی ۔ جس میں وزیرمملکت خزانہ اظہر بلال کیانی اور سری لنکن ہائی کمشنر نے بھی شرکت کی ۔

وزیرمملکت اظہر کیانی نے کہا سری لنکا کےمتاثرین کی امدادکیلئے ہرممکن کوشش جاری رہےگی، این ڈی ایم اےآفات سےتباہی اورمنفی اثرات سےنمٹنےکیلئےہمہ وقت کوشاں ہے،جبکہ سری لنکن ہائی کمشنر نے فوری امداد کی فراہمی پر پاکستانی عوام اورحکومت کا شکریہ ادا کیا ۔

پاکستان کیجانب سے سمندری راستےسے بھجوائے گئے امدادی سامان کو پہنچنےمیں تقریباً آٹھ روزلگیں گے ۔ امدادی سامان میں خیمے،کمبل،رضائیاں، لائف جیکٹس،کشتیاں،پمپس،راشن اور دوائیں شامل ہیں ۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ڈی ایم اے سری لنکا

پڑھیں:

دتواہ طوفان کے باعث سری لنکا کو فوری مدد فراہم کی: آئی ایس پی آر

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) آئی ایس پی آر کے مطابق طوفان دتواہ کے باعث سری لنکا کو فوری امداد فراہم کر دی گئی۔ پاک بحریہ نے سمندری طوفان کے باعث مدد فراہم کی۔ پاک بحریہ کا جہاز ’’سیف‘‘ بین الاقوامی فلیٹ ایویو میں شرکت کیلئے کولمبو کی بندرگاہ پر موجود ہے۔ پی این ایس ایف کی سمندری طوفان سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ امدادی کوششیں دوست ملکوں کے ساتھ یکجہتی کے جذبے کی عکاس ہیں۔ متاثرہ خاندانوں کیلئے امدادی سامان سری لنکن حکام کے حوالے کیا گیا۔ امدادی سامان میں خوراک‘ خشک راشن‘ فرسٹ ایڈ کٹس‘ ادویات‘ ضروری آلات شامل ہیں۔ پاک بحریہ متاثرہ علاقوں میں مزید انسانی امداد فراہم کرتی رہے گی۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان نے سمندری کارگو کے ذریعے 200ٹن انسانی امدادی سامان سری لنکا روانہ کر دیا
  • سری لنکن سیلاب متاثرین کیلئے پاکستان کی امدادی پرواز میں تاخیر کی وجہ سامنے آگئی
  • پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس سیف کی سری لنکا میں دوسرے روز بھی امدادی سرگرمیاں  
  • سری لنکا میں سیلاب، پاک بحریہ کی امدادی سرگرمیاں آج بھی جاری
  • ہیڈ کوچ پاکستان وائٹ بال ٹیم چھٹیوں پر اپنے وطن روانہ، سوشل میڈیا پر کیا بیان جاری کیا؟
  • دتواہ طوفان کے باعث سری لنکا کو فوری مدد فراہم کی: آئی ایس پی آر
  • پاکستان کی جانب سے سری لنکا کے سیلاب متاثرین کیلئے ریلیف آپریشن کا آغاز
  • سری لنکا میں طوفان دتواہ سے تباہی، پاک بحریہ نے امدادی کارروائیاں شروع کردیں
  • سری لنکا: پاک بحریہ کے جہاز ’سیف‘ کی طوفان سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں